Maktaba Wahhabi

176 - 467
علماء کی مجلس مکہ مکرمہ میں داخلہ کے دوسرے دن شاہ عبدالعزیز نے عام لوگوں سےملاقات کی اور سعودی فوجیوں سے بھی ملے اس کے بعد ایک اجتماع ہوا۔ جسمیں انہوں نے اپنی پالیسیوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی جنہیں وہ حجاز میں نافذ کرنا چاہتے تھے۔ اس کے بعد خانہ کعبہ کے کلید بردار عبدالقادر الشیبی نے درخواست کی کہ مکہ مکرمہ کے علماء کرام ملاقات کے لیے وقت چاہتے ہیں تاکہ وہ بھی آپ کی بات سن سکیں اور انہیں بھی حقیقی صورت حال کا علم ہو سکے۔ شاہ عبدالعزیز نے ہفتہ کے دن 9جمادی الاول 1343ھ 8بجے صبح کا وقت مقرر کیا اس دن شاہ عبدالعزیز الحمیدیہ کے میدان میں مسکراتے ہوئے چہرے کے ساتھ سامنے آئے۔ الحمیدیہ وہ جگہ ہے جہاں جنرل سیکورٹی کا ہیڈ کوارٹر تھا۔ اس میں پاسپورٹ آفس،اور دیگر محکموں کے دفاتر تھے۔ یہ ام ہانی کے دروازے کے سامنے تھا۔ اس موقعہ پر شاہ عبدالعزیز نے خطاب کرتے ہوئے کہا ’’تمام امور کا مالک اللہ تعالیٰ ہے اس دعویٰ کی دلیلیں قرآن پاک میں موجود ہیں۔ اور ہماری تادیب کے لیےکوئی چیز ایسی نہیں جو بیان نہ کی گئی ہو۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات سے جس نے محبت کی اس نے اللہ تعالیٰ سے محبت کی، جس نے ان کی اطاعت کی۔ اس نے اللہ تعالیٰ کی اطاعت کی۔‘‘ عقیدہ کا ذکر کرتے ہوئے شاہ عبدالعزیز نے کہا ’’توحید کامقصد، اللہ تعالیٰ پر ایمان، عبادات میں خلوص اور صرف اللہ تعالیٰ کے لیے عبادت ہے۔ شاہ عبدالعزیز نے شریف حسین کے بارے میں کہا
Flag Counter