Maktaba Wahhabi

145 - 467
سے حالت جنگ میں تھا۔ کویت اور عراق سے کوئی بھی قافلہ نہیں آسکا تھا۔ لوگ بھی تنگ آچکے تھے۔ شاہ عبدالعزیز کو ان کی اس حالت کا علم تھا۔ وہ پوری تیاری کے ساتھ آئے تھے۔ جب حائل کا شہر ان کے ہاتھ آیا تو انہوں نے فوری طور پر خوراک،کپڑوں، اور چاولوں کے تھیلے جو ساتھ لائے تھے عام لوگوں میں تقسیم کر دئیے۔‘‘ امین الریحانی لکھتے ہیں۔ کہ مجھے ایک شخص نے جس نے ہتھیار ڈالے تھے کہا کہ آخری رات ہتھیار ڈالنے سے قبل ہمارے پاس آخری خوراک تھی۔ ہم بھوک کے بھوت کودیکھ رہے تھے۔ نہ صرف بھوک بلکہ موت بھی نظر آرہی تھی۔ ہتھیار ڈالنے والی رات ہم نے پیٹ بھر کر کھانا کھایا اور مطمئن ہو گئے۔
Flag Counter