Maktaba Wahhabi

91 - 120
’’جان لوکہ ’’رابطہ ‘‘[1]کے استحضار کے کئی طریقے ہیں: (۱) پہلا طریقہ یہ ہے کہ مرید اپنے شیخ کامل کی صورت اپنی دونوں آنکھوں کے درمیان متصور کرے اوراسی صورت میں اس کی روحانیت کی طرف اپنی توجہ کرے اورجب تک غیبوبت نہ طاری ہوجائے یا ’’اثر الجذبہ ‘‘ نہ حاصل ہوجائے اپنی توجہ ادھر سے نہ ہٹائے۔ (۲) دوسراطریقہ یہ ہے کہ شیخ کی صورت اپنے پہلو میں متصور کرے،پھر اس صورت میں اس کی روحانیت کی طرف توجہ کرے تاآنکہ غیبوبت یا ’’اثر الجذبہ ‘‘ حاصل ہوجائے۔ دونوں صورتوں میں دونوں امر کے حاصل ہوجانے کے بعد ’’رابطہ ‘‘ ترک کردے گا اورغیبوبت یا جذبہ سے حاصل ہونے والے ’’حال‘‘ میں مشغول ہوجائے گا،لیکن جب جب ’’رابطہ‘‘ سے حاصل ہونے والی یہ کیفیت(حال)زائل ہو ’’رابطہ ‘‘ کی طرف رجوع کرے یہاں تک کہ وہ ’’حال ‘‘لوٹ آئے۔بایں طریق ’’رابطہ ‘‘ پر مداومت کرے گا تاآنکہ اپنی ذات وصفات سے ’’بیگانہ ہوکر فنافی صورۃ الشیخ ‘‘ ہوجائے … (۳) تیسرا طریقہ یہ ہے کہ شیخ کی صورت اپنی پیشانی پر متصور کرے اوراپنی پیشانی کے بالکل وسط میں اسے مقرر کرلے،سابقہ دونوں طریقوں کے مقابلہ میں یہ طریقہ دفع خطرات کے لیے زیادہ قوی ہے۔ (۴) چوتھا طریقہ یہ ہے کہ اپنے شیخ کی صورت اپنے دل کے وسط میں حاضر کرلے،یہ شکل بھی قلبی وساوس کے ازالہ میں معین ومددگار ہوگی۔ (۵) پانچواں طریقہ یہ ہے کہ شیخ کی صورت کوا پنی پیشانی پر متخیل کرے اورپھراسے لے کر وسط قلب کی طرف منتقل ہواوریہ فرض کرے کہ دل ایک وسیع دہلیز ہے،اورخواطر کو بھی کلی طور پر دورکرلے،یہ صورت سابقہ تمام صورتوں کے مقابل سب سے نفع بخش مگر سب
Flag Counter