Maktaba Wahhabi

81 - 120
اور ان کو ان صفات سے متصف نہ ماننے کے تصور کو ان کی توہین وتحقیر اور مخالفت وعداوت قرار دیا گیا،حالانکہ اسی طبقہ کے بے شمار انصاف پسند او ر شرعی حدود وقیود پر گہری نظر رکھنے والے اہل علم نے سختی سے ان تصورات وعقائد سے روکا ہے۔یہ تمام تفصیلات ہم نے اسی سلسلہ کی اپنی ایک دوسری کتاب ’’اہل طریقت کے نزدیک شیخ کا مقام ومرتبہ‘‘[1] میں مندرج کردیا ہے جس کا مطالعہ ان شاء اللہ مفید ہوگا۔ ان دونوں کتابوں میں ہم نے حتی الوسع کوشش کی ہے کہ کسی قسم کے جدل ومناظرہ اور تضحیک وتجہیل کے اسلوب سے پرہیز کرتے ہوئے حق کو معقول انداز سے اور دلوں کو اپیل کرنے والے اسلوب میں پیش کریں،اس کو شش میں ہم کہاں تک کامیاب ہیں اس کا فیصلہ قارئین کے ہاتھوں میں ہے۔إن أرید إلا الإصلاح ما استطعت وما توفیقي إلا باللّٰه علیہ توکلت وإلیہ أنیب۔ اسعد اعظمی مؤ ناتھ بھنجن،یو۔پی۔ ۲۰/۱/۲۰۰۲ء
Flag Counter