Maktaba Wahhabi

70 - 114
سوال:… تورات میں مذکور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعض صفات کیا ہیں؟ جواب:… سیدناعبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ اللہ کی قسم! نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تورات میں بھی بعض وہی خوبیاں بیان ہوئی ہیں جو قرآن میں ہیں: اے نبی! ہم نے آپ کو گواہ، خوشخبری دینے والا، ڈرانے والا اور ان پڑھ لوگوں کو تحفظ دینے والا بنا کر بھیجا ہے۔[1] سوال:… آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات کے نام کیا ہیں؟ جواب:… خدیجہ بنت خویلد، سودہ بنت زمعہ، عائشہ بنت ابی بکر، حفصہ بنت عمر، زینب بنت خزیمہ، ہند بنت حذیفہ ، زینب بنت جحش ، جویریہ بنت حارث، رملہ بنت ابی سفیان، میمونہ بنت حارث ، ماریہ بنت شمعون علیہ السلام ۔ سوال:… شادی کے وقت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر اور آپ کی ازواج مطہرات علیہ السلام کی عمر کیا تھی؟ نمبر شمار زوجہ محترمہ کا نام شادی کے وقت زوجہ محترمہ کی عمر شادی کے وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر 1 خدیجہ بنت خویلد رضی اللہ عنہا 40 25 2 سودہ بنت زمعہ رضی اللہ عنہا 65 50 3 عائشہ بنت أبی بکر الصدیق رضی اللہ عنہا 10 53 4 حفصہ بنت عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہا 21 55 5 زینب بنت خزیمہ رضی اللہ عنہا 29 55 6 ہند بنت ابی امیہ (حذیفہ) رضی اللہ عنہا 34 56 7 زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا 35 57 8 جویریہ بنت الحارث رضی اللہ عنہا 21 57
Flag Counter