Maktaba Wahhabi

71 - 114
9 صفیہ بنت حیی بن أخطب رضی اللہ عنہا 17 59 10 رملہ بنت أبی سفیان رضی اللہ عنہا 37 59 11 میمونہ بنت الحارث رضی اللہ عنہا 25 59 12 ماریہ بنت شمعون رضی اللہ عنہا 59 سوال:… آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش سے پہلے آپ کی والدہ نے کیا خواب دیکھا؟ جواب:… آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میری والدہ نے خواب دیکھا کہ ان کی دونوں ٹانگوں کے درمیان سے نور نکلا، اور اس سے شام کے محل روشن ہو گئے۔[1] سوال:… نبوت سے پہلے ظہور نبوت کی علامتوں میں سے کوئی ایک علامت بتائیں؟ جواب:… سیدناجابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یاکہ میں مکہ میں اب بھی ایک پتھر کو جانتا ہوں جو مجھے بعثت سے قبل سلام کیا کرتا تھا۔[2] سوال:… آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی کا آغاز کیسے ہوا؟ جواب:… سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو آغاز وحی میں سچے خواب آتے تھے؛ چنانچہ آپ جو بھی خواب دیکھتے تو وہ صبح روشن کی طرح حقیقت بن جاتا تھا۔[3] سوال:… کیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے خواب میں اللہ تبارک وتعالی کو دیکھا ہے؟ جواب:… سیدناعبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا: آج رات (خواب میں) میرے پاس میرے پروردگار خوبصورت ترین شکل میں آئے۔[4] سوال:… کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جبرائیل علیہ السلام کو اصلی شکل میں دیکھا ہے؟ جواب:… آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا جبریل علیہ السلام کو وحی کے آغاز میں ان کی اصلی شکل میں دیکھا۔[5]
Flag Counter