Maktaba Wahhabi

110 - 114
جواب:… نون ساکن یاتنوین کے بعد ’ب‘ آجائے تو وہاں اقلاب ہوگا یعنی نون ساکن اورتنوین کومیم سے بدل کر غنہ اور اخفاء کے ساتھ ادا کریں گے۔ جیسے: ﴿مِنْ بَعْدُ﴾ (۴) اخفاء: سوال:… نون ساکن وتنوین میں اخفاء کا قاعدہ کیا ہے؟ جواب:… نون ساکن اور تنوین کے بعد حروف حلقی، حروف یرملون ، اورحرف ب کے علاوہ کوئی حرف آجائے تو وہاں اخفاء ہوگا۔ جیسے: ’’ أنفسکم ‘‘ میم ساکن کے احکام سوال:… میم ساکن کے کتنے احکام ہیں؟ جواب:… میم ساکن کے تین احکام ہیں۔ (1) اخفاء (2). ادغام (2)اظہار (۱) ادغام: سوال:… میم ساکن میں ادغام کاقاعدہ کیاہے؟ جواب:… میم ساکن کے بعد دوسری میم آجائے توادغام ہوگا اس کو ادغام صغیر مثلین کہتے ہیں ۔جیسے: ﴿إِلَیْکُمْ مُّرْسَــلُوْنَ ، أَنْتُمْ مُّؤْمِنُوْنَ ﴾ (۲) اخفاء: سوال:… میم ساکن میں اخفاء کا قاعدہ کیا ہے؟ جواب:… میم ساکن کے بعد ب آجائے تو اخفاء ہوگا ۔اسکو اخفاء شفوی کہتے ہیں۔ جیسے ﴿عَلَیْکُمْ بِوَکِیْلْ ۔فَاحْکُمْ بَیْنَہُمْ﴾ (۳) اظہار: سوال:… میم ساکن میں اظہار کا قاعد ہ کیا ہے؟ جواب:… میم ساکن کے بعد ب اور میم کے علاوہ کوئی اور حرف آئے تو اظہار ہو گا اس کو اظہار شفوی کہتے ہیں۔ ﴿ جَعَلْنٰکُمْ أُمَّۃٌ، لَہُمْ جَنّٰتٌ ﴾
Flag Counter