Maktaba Wahhabi

50 - 114
سوال:… باہمی اختلاف ونزاع کاکیاحل ہے؟ جواب:… ان حالات میں قرآن مجید اور سنت صحیحہ کی طرف رجوع کیا جائے۔ فرمان الٰہی ہے: ﴿ فَإِنْ تَنَازَعْتُمْ فِي شَيْءٍ فَرُدُّوهُ إِلَى اللّٰهِ وَالرَّسُولِ إِنْ كُنْتُمْ تُؤْمِنُونَ بِاللّٰهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ ذَلِكَ خَيْرٌ وَأَحْسَنُ تَأْوِيلًا ﴾ (النساء: ۵۹) ’’ اگر تمہارے درمیان کسی معاملہ میں نزاع ہوجائے تو اسے اللہ اور رسول کی طرف پھیر دو،اگر تم واقعی اللہ اور روز آخرت پر ایمان رکھتے ہو۔یہی ایک صحیح طریق کار ہے۔ اور انجام کے اعتبار سے بھی بہتر ہے۔‘‘ سوال:… اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کا معیار کیا ہونا چاہئے؟ جواب:… محبت کا معیار ان کی اطاعت اور ان کے احکامات کی پیروی ہے۔ فرمان الٰہی ہے: ﴿ قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ ا للّٰهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللّٰهُ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ وَاللّٰهُ غَفُورٌ رَحِيمٌ ﴾ (آل عمران:۳۱) ’’اے نبی! کہہ دو کہ اگرتم اللہ سے محبت رکھتے ہو تومیری پیروی کرو،اللہ تم سے محبت کرے گااورتمہاری خطاؤں سے درگذر فرمائے گا،وہ بڑا معاف کرنے والا اور رحیم ہے۔‘‘ سیدناانس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((لَا یُوْمِنُ أَحَدُکُمْ حَتّٰی أَکُوْنَ أَحَبَّ اِلَیْہِ مِنْ وَّالِدِہٖ وَوَلَدِہٖ وَالنَّاسِ اَجْمَعِیْنَ)) [1] ’’اس وقت تک کسی کا ایمان مکمل نہیں ہوسکتا، جب تک میں اسے اس کے والدین، اولاد اور تمام لوگوں سے زیادہ محبوب نہ ہوجاؤں۔‘‘
Flag Counter