Maktaba Wahhabi

115 - 114
بِہٖ ، فِیْہِ ‘ چار کلمات مستثنیٰ ہیں۔ (i) عَلَیْہُ اللّٰہَ (ii) وَمَاأَنْسَانِیْہُ (iii)أَرْجِہْ (iv ) فَاَلْقِہْ 2 ہائے ضمیر کے ما قبل فتحہ ، ضمہ یا یائے ساکنہ کے علاوہ کوئی اورحرف ساکن ہو تو ہائے ضمیر مضموم ہوگی۔ جیسے: ﴿ لَہُ الْمُلْکُ ، رَسُوْلُہُ ، أَخَاہُ ، أَخُوْہُ ، أَرْسِلْہُ ﴾ایک کلمہ ﴿ وَیَتَّقْہِ ﴾ مستثنیٰ ہے ۔ سوال:… ہائے ضمیر میں صلہ او ر عدم صلہ کب ہوتا ہے۔اور مستثنیٰ حروف کون سے ہیں۔ جواب:… ہائے ضمیر کے ماقبل وما بعد دونوں متحرک ہوں توصلہ ہوگا ۔ جیسے ’’مَالُہُ وَمَا کَسَبْ‘‘ ایک کلمہ مستثنیٰ ہے۔ ’’یَرْضَہُ لَکُمْ ‘‘ ہائے ضمیر کے ماقبل حرف ساکن یا ما بعد کوئی حرف ساکن یا مشدد ہو تو ہائے ضمیر میں صلہ نہیں ہوگا۔ جیسے: ’’ مِنْہُ الِکْتَاب، لَہُ الْمُلْکُ ، إِلَیْہِ الْمَصِیْر ، لَہُ الدِّیْن ‘‘ ایک کلمہ مستثنیٰ ہے: ’’فِیْہٖ مُہَانًا‘‘ اجتماع ساکنین کا بیان سوال:… اجتماع ساکنین کس کو کہتے ہیں اور اس کی اقسام کون سی ہیں؟ جواب:… دوساکنوں کا ایک یادوکلموں میں جمع ہونا۔اس کی دو قسمیں ہیں: 1 علیٰ حدہ 2 علیٰ غیر حدہ سوال:… اجتماع ساکنین علی حدہ کی صورتوں کی وضاحت کریں ؟ جواب:… دونوں ساکن ایک کلمہ میں ہوں پہلا ساکن مدہ اور دوسرا ساکن اصلی ہو: جیسے: ﴿آلْئٰنَ، دَابَّۃْ ﴾ یا عارضی ہو۔ ’’ الرَّحِیْم، نَسْتَعِیْنْ‘‘ سوال:… اجتماع ساکنین علی غیر حدہ کی صورتوں کی وضاحت کریں ؟ جواب:… (1) دو ساکن ایک کلمہ میں ہوں پہلا ساکن غیر مدہ اور دو سرا ساکن عارضی ہو۔جیسے: ’’ وَالْفَجْرْ ، اَلْعُسْرْ‘‘ (2) اگر دو ساکن دو کلموں میں ہوں پہلا ساکن مدہ ہو۔ تو اس کو حذف کریں گے۔ جیسے: ’’قَالُوا الْئٰنَ ، فِی الْأَرْضِ ، وَاسْتَبَقَا الْبَابَ‘‘
Flag Counter