Maktaba Wahhabi

106 - 114
سوال:… حروف شبہ مستعلیہ کون سے ہیں؟ جواب:… حروف شبہ مستعلیہ لام ، راء ، الف ہیں ۔ سوال:… تفخیم اور ترقیق کس کو کہتے ہیں ؟ جواب:… تفخیم موٹا پڑھنے اور ترقیق باریک پڑھنے کو کہتے ہیں۔ لفظ اللہ کے قواعد سوال:… لفظ اللہ یا اللہم میں تفخیم، ترقیق کب ہوتی ہے؟ جواب:… لفظ اللہ یا اللہم سے پہلے زبر یا پیش ہو تو اس لام کو خوب موٹا پڑھا جائے گا۔ جیسے: ’’سَمِعَ اللّٰہُ ،رَفَعَہُ اللّٰہُ، سُبْحَانَکَ اللّٰہُمَّ ، قَالُوْا اللّٰہُمَّ‘‘ اور اگر اس لام سے پہلے زیر ہو تو لام کو باریک پڑھا جائے گا۔جیسے: بِسْمِ اللّٰہِ ، قُلِ اللّٰہُمَّ۔ سوال:… اس لام کوموٹا پڑھنے کا کیا طریقہ ہے ؟ جواب:… زبان کو اوپر تالو کی طرف بلند کیاجائے۔ تنبیہ:… لام کوموٹا پڑھتے وقت ہونٹوں کو گول کرنا غلط ہے کیونکہ موٹا پڑھنے میں ہونٹوں کو کوئی دخل نہیں ہے۔ راء کے قواعد سوال:… راء کی کتنی حالتیں ہیں؟ جواب:… راء کی تین حالتیں ہیں۔ 1 موٹا پڑھنا .2 باریک پڑھنا .3 مختلف فیہ (یعنی دونوں طرح پڑھنا) سوال:… راء کے موٹے ہونے کی کون سی حالتیں ہیں ؟ جواب:… 4.3.2.1 - راء پر زبر یا پیش ہو مشدد ہو یا غیر مشدد ۔ ﴿رَبَّکَ، رُبَمَا،
Flag Counter