Maktaba Wahhabi

24 - 114
وَالَّذِينَ آمَنُوا أَشَدُّ حُبًّا للّٰهِ ﴾ [البقرۃ: ۱۶۵] ’’(وحدت الٰہی پر کھلے کھلے آثار کے ہوتے ہوئے بھی)کچھ لوگ ایسے ہیں جو اللہ کے سوا دوسروں کو اس کا ہمسربناتے ہیں اور ان کے ایسے گرویدہ ہیں،جیسی اللہ کے ساتھ گرویدگی ہونی چاہئے جبکہ ایمان رکھنے والے لوگ سب سے بڑھ کر اللہ سے محبت کرتے ہیں۔‘‘ 7:… طاغوت یعنی اللہ کے علاوہ دوسرے معبودان باطلہ کا انکار کرے اور اللہ ہی کو برحق رب ومعبود تسلیم کرے۔ فرمان الٰہی ہے: ﴿ فَمَنْ يَكْفُرْ بِالطَّاغُوتِ وَيُؤْمِنْ بِاللّٰهِ فَقَدِ اسْتَمْسَكَ بِالْعُرْوَةِ الْوُثْقَى لَا انْفِصَامَ لَهَا ﴾ (البقرۃ:۲۵۶) ’’اب جو کوئی طاغوت کا انکار کرکے اللہ پر ایمان لے آیا اس نے ایک ایسا مضبوط سہارا تھام لیا جو کبھی ٹوٹنے والا نہیں۔ ‘‘ سیدنا ابو مالک اشجعی اپنے والد سے بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((مَنْ قَالَ لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللّٰہ وَکَفَرَ بِمَا یُعْبَدُ مِنْ دُون اللّٰہِ حَرُمَ مَالُہٗ وَدَمُہٗ))[1] ’’جو لَااِلٰہَ اِلَّااللّٰه کاقائل ہوا اور اللہ کے علاوہ معبودان باطلہ کی تکذیب کی اس کا مال اور خون قابل حرمت ہوگیا۔‘‘
Flag Counter