Maktaba Wahhabi

99 - 114
حروف کی تعریف ،تعداد ،القاب سوال:… مخرج کے اعتبار سے حروف کے کتنے القاب ہیں۔ جواب:… مخرج کے اعتبار سے حروف کے دس القاب ہیں۔ (1) حَلْقِیَہ (2) لَہَاتِیَہْ (3) شَجْرِیَہْ (4) حَافِیَہْ (5) طَرْفِیَہْ ، ذَلْقِیَہْ (6) نِطْعِیَہْ (7) لِثْوِیَہْ(8) اَسْلِیَہْ (9) شَفَوِیَہْ (10) جَوْفِیَہْ ، ہَوَائِیَہْ، مَدِّیَّہْ غنہ کا باب سوال:… غنہ کی تعریف کیاہے؟ جواب:… غنہ اس آواز کانام ہے جونون اورمیم کو ادا کرتے وقت خیشوم سے پیدا ہوتی ہے۔ سوال:… غنہ کی کتنی قسمیں ہیں؟ جواب:… غنہ کی دوقسمیں ہیں۔ (1)غنہ اصلی (2) غنہ فرعی نمبر 1: اصلی: غنہ اصلی(معمولی آواز)کو آنی اور ذاتی بھی کہتے ہیں یہ غنہ نون اورمیم متحرکہ اور مظہرہ میں پایا جاتاہے ۔ نمبر 2: فرعی: غنہ فرعی(ایک الف کے برابر) کو غنہ زمانی بھی کہتے ہیں یہ غنہ نون میم مشدد ،مخفی اور ادغام ناقص واقلاب کی صورت میں پایا جاتا ہے۔ نوٹ:… جہاں غنہ فرعی ہوتا وہاں غنہ اصلی ضرور پایا جاتاہے۔ غنہ کے مراتب سوال:… غنہ کے مراتب کون سے ہیں؟ جواب:… 1- جب نون اور میم مشدد ہوں۔ جیسے: ﴿ إِنَّمَا ، عَمَّا ﴾ 2 - جب نو ن او رمیم مدغم ہوں ۔ جیسے: ﴿ مَنْ یَّقُوْلُ، عَلَیْکُمْ مُّرْسَلُوْنَ ﴾
Flag Counter