Maktaba Wahhabi

44 - 114
مشرک ہی ہوتے ہیں۔‘‘ سوال:… کیانظر بد سے بچنے کے لیے گھونگا یا کوڑی گردن میں لٹکا سکتے ہیں؟ جواب:… ایسا نہیں کرسکتے۔ فرمان الٰہی ہے: ﴿ وَإِنْ يَمْسَسْكَ اللّٰهُ بِضُرٍّ فَلَا كَاشِفَ لَهُ إِلَّا هُوَ ﴾ (الانعام:۱۷) ’’اور اگراللہ تجھے کسی مصیبت میں ڈالے تو اللہ کے علاوہ کوئی نہیں جو اس مصیبت کو ٹال سکے۔‘‘ سیدناعقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((مَنْ عَلَّقَ تَمِیْمَۃً فَقَدْ أَشْرَکَ)) [1] ’’جس نے تمیمہ لٹکایا اس نے شرک کیا۔‘‘ نوٹ:… تمیمہ اس گھونگے یا کوڑی یا تعویذ کو کہتے ہیں جو نظر بد سے بچنے کے لیے لٹکایا جاتاہے۔
Flag Counter