Maktaba Wahhabi

100 - 114
3- جب نون اورمیم مخفی ہوں۔ جیسے: ﴿ أَنْفُسَکُمْ ، عَلَیْکُمْ بِوَکِیْلٍ ﴾ 4- جب نون اورمیم مظہرہ ہوں ۔ جیسے: ﴿ مَنْ اٰمَنْ، أَنْعَمْتَ﴾ 5- جب نون اور میم متحرکہ ہوں۔ جیسے: ﴿نَسْتَعِیْنُ، مَالِکِ﴾ صفات حروف کا بیان سوال:… صفت کا لغوی معنی کیا ہے؟ جواب:… حالت اور کیفیت سوال:… صفت کی تعریف کیا ہے؟ جواب:… جن کیفیتوں سے حروف ادا ہوتے ہیں ان کو صفات کہتے ہیں۔ سوال:… صفات کی کتنی قسمیں ہیں؟ جواب:… صفات کی دو قسمیں ہیں۔ 1 - صفات لازمہ 2 - صفات عارضہ سوال:… صفات لازمہ کی تعریف کیا ہے ؟ جواب:… صفا ت لازمہ ا س کو کہتے ہیں جو حرف میں ہر وقت اور ہر حال میں پائی جائیں اگر یہ صفات ادا نہ ہوں تو حرف حرف نہ رہے بلکہ دوسرے حرف سے بدل جائے ۔ سوال:… صفات عارضہ کی تعریف کیا ہے؟ جواب:… جوحرف میں کبھی پائی جائے کبھی نہ پائی جائے اگر یہ صفت ادا نہ ہو تو حرف تو وہی رہے مگر اس کا حسن وجمال ختم ہوجائے۔ سوال:… صفات لازمہ و عارضہ میں کون سے فرق ہیں ؟ جواب:… صفات لازمہ و عارضہ میں فرق پانچ طرح سے ہے۔ (1) صفات لازمہ ہر وقت اورہر حال حرف میں پائی جاتی ہیں جبکہ صفات عارضہ کبھی پائی جاتی ہے اور کبھی نہیں۔ (2) صفات لازمہ ہر حرف میں پائی جاتی ہیں جبکہ صفات عارضہ چند حرفوں میں پائی جاتی ہے۔
Flag Counter