Maktaba Wahhabi

45 - 114
وسیلہ اور طلبِ شفاعت سوال:… اللہ کے ہاں کس چیز کو وسیلہ بنایا جاسکتا ہے؟ جواب:… وسیلے کی دو قسمیں ہیں: (1) جائز وسیلہ (2)ممنوع وسیلہ جائز وسیلہ یہ ہے کہ اللہ کے نام اور اس کی صفات کا واسطہ دے کر اللہ سے دعا کریں،یا اپنے نیک اعمال کو بطور وسیلہ استعمال کریں، یازندہ نیک انسان سے دعا کرائیں۔ فرمان الٰہی ہے: ﴿ وَلِلّٰهِ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَى فَادْعُوهُ بِهَا ﴾ (الاعراف: ۱۸۰) ’’اور اللہ کے اچھے اچھے نام ہیں، تم اسے ان ہی ناموں سے پکارو۔‘‘ فرمان الٰہی ہے: ﴿ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا ا للّٰهَ وَابْتَغُوا إِلَيْهِ الْوَسِيلَةَ ﴾ (المائدۃ: ۳۵) ’’ایمان والو! اللہ سے ڈرو اور اس کی جناب میں باریابی کا وسیلہ تلاش کرو۔‘‘ ابن کثیر رحمہ اللہ قتادہ سے نقل کرتے ہیں کہ اللہ کی اطاعت اور پسندیدہ عمل کے ذریعہ اللہ کا قرب حاصل کرو۔ سیدناعبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص کسی مصیبت پر یہ دعا کرتا ہے تو وہ مصیبت دو ر ہو جاتی ہے (اس دعا میں یہ الفاظ بھی ہیں): ((أَسْاَلُکَ بِکُلِّ اسْمٍ ھُوَ لَکَ سَمَّیْتَ بِہِ نَفْسَکَ)) [1] اے اللہ! میں تیرے ہرنام کے وسیلے سے تجھ سے مانگتا ہوں۔
Flag Counter