Maktaba Wahhabi

18 - 114
توحید کی اہمیت سوال:… ہم توحید کو دوسری چیزوں سے زیادہ کیوں اہمیت دیتے ہیں؟ جواب:… اس کے بہت سے اسباب ہیں مثلاً: 1: توحید (شرک کی ضد) ہے وہ بنیادی ستون ہے جس پر اسلام کی بنیاد رکھی جاتی ہے،اور توحید لَااِلٰہَ اِلَّااللّٰہ مُحَمَدٌرَّسُوْلُ اللّٰه کی شہادت سے عیاں ہے۔ 2: توحید ہی کے ذریعے کافر حلقہ بگوش اسلام ہوکر جان کی امان پائے گا اور اس کے انکار یا استہزاء سے مسلمان دین اسلام سے خارج ہوکر حالتِ کفر میں چلا جاتا ہے۔ 3: عقیدہ توحید ہی تمام رسولوں کی دعوت کا اصل مرکز رہا ہے۔ 4: توحید ہی پر انسان کی دنیوی واخروی سعادت مندی وبدبختی موقوف ہے۔ 5: توحید ہی کی بدولت اللہ تعالیٰ نے دنیائے عرب کو شرک،ظلم،جہالت اور انتشار سے نکال کر عدل، عزت، علم، اتحاد اور مساوات سے ہمکنار کیا۔ 6: توحید ہی کے ذریعے مسلمانوں نے ملکوں کو فتح کیا،بندوں کو معبودانِ باطلہ کی پرستش سے نجات دلائی،رب حقیقی کے عبادت پر لگایا،مسخ شدہ ادیان کی ظلم وزیادتی سے خلاصی دلائی،محفوظ اسلام کے عدل وانصاف سے ہمکنار کیا۔ 7: عقیدہ توحید ہی مسلمانوں کو جہاد،جاں نثاری اور قربانی پر ابھارتا ہے۔ 8: توحید ہی کے ذریعے عرب وعجم کو متحد کرنے اور انہیں ایک امت بنانے کا تصور کیا جاسکتا ہے۔
Flag Counter