Maktaba Wahhabi

11 - 114
ہے۔ اس عقیدے کا انکار کفر ہے اور اس کے منکر کو جہنم میں ہمیشگی کا مستحق ٹھہرایا گیا ہے۔ فرمان الٰہی ہے: ﴿ وَضَرَبَ لَنَا مَثَلًا وَنَسِيَ خَلْقَهُ قَالَ مَنْ يُحْيِ الْعِظَامَ وَهِيَ رَمِيمٌ (78) قُلْ يُحْيِيهَا الَّذِي أَنْشَأَهَا أَوَّلَ مَرَّةٍ وَهُوَ بِكُلِّ خَلْقٍ عَلِيمٌ ﴾ [یٰس: ۷۸، ۷۹] ’’اب وہ ہم پر مثالیں چسپاں کرتا ہے اور اپنی پیدائش کو بھول جاتا ہے کہتا ہے’’کون ان ہڈیوں کو زندہ کرے گا،جب کہ یہ بوسیدہ ہوچکی ہیں‘‘اس سے کہو انہیں وہی زندہ کرے گا جس نے پہلی بار انہیں پیدا کیا تھا اور وہ تمام خلقت کو جاننے والا ہے۔‘‘ سوال:… آدمی کے حُسن خاتمہ کی کیا علامات ہیں؟ جواب:… حسن خاتمہ کی متعدد علامتیں ہیں۔ ان میں سے ہر علامت؛ مرنے والے کے لیے اچھے انجام کی نوید ہوتی ہے۔ 1: مرتے وقت لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ مُحَمَّد رَسُولُ اللّٰہِ کا زبان سے جاری ہونا۔ 2: جمعہ کے دن یا رات کو مرنا۔ 3: عَرَقُ الْجَبِیْنِ میں مرنا یعنی مرتے وقت پیشانی پسینے سے تر ہو۔ 4: میدان جنگ میں شہید ہونا۔ 5: اللہ کی راہ میں لڑتے ہوئے مرنا۔ 6: نیک آدمی کا بیماری میں فو ت ہونا۔
Flag Counter