Maktaba Wahhabi

109 - 114
اظہار حلقی کی مثالیں حروف حلقی ایک کلمہ کی مثال دو کلموں کی مثال تنوین کی مثال الہمزۃ (ء) وَیَنْؤنَ مَنْ أَعْطٰی کِتٰبٌ أَنْزَلْنٰہُ الھاء (ھا) وَیَنْھَوْنَ مَنْ ھَاجَرَ فَرِیْقًا ھَدٰی العین (ع) الْأَنْعَامَ مِنْ عِلْمٍ سَمِیْعٌ عَلِیْمٌ الحاء (ح ) یَنْحِتُوْنَ مَنْ حَادَّ اللّٰہُ عَزِیْزٌ حَکِیْمٌ الغین (غ) فَسَیُنْغِضُوْنَ مِنْ غِسْلِیْنٍ قَوْلًا غَیْرَ الخاء (خ ) وَالْمُنْخَنِقَۃُ مَنْ خَشِیَ لَطِیْفٌ خَبِیْرٌ (۲) ادغام: سوال:… نون ساکن وتنوین میں ادغام کا قاعدہ کیاہے؟ جواب:… نو ن ساکن یا تنوین کے بعد حروف یرملون میں سے کوئی حرف آجائے تو ادغام ہو گا۔ ادغام کی دو قسمیں ہیں۔ (۱) ادغام مع الغنہ (۲)ادغام بلا غنہ ’’یومن ‘‘کے چارحرو ف میں ادغام مع الغنہ ہوتاہے جیسے: ’’مَنْ یُؤْمِنْ ،مِنْ وَّالٍ ، مِنْ مَالٍ ، مَنْ نَشَائُ‘‘ اور ’’لام اور راء‘‘ میں بلا غنہ ہوگا۔ جیسے ’’مِنْ لَّدُنْہُ، مِنْ رَبِّکَ‘‘ اس ادغام کی شرط: نون ساکن اور یومن دوکلموں میں ہوں تو ادغام ہو گا اور اگر یہ دونوں ایک کلمہ میں ہوں تو اظہار مطلق ہوگا۔ جیسے: ’’ الدُّنْیَا، قِنْوَانٌ ، صِنْوَانٌ، بُنْیَانٌ ‘‘ (۳) اقلاب: سوال:… نون ساکن وتنوین میں اقلاب کا قاعدہ کیا ہے؟
Flag Counter