Maktaba Wahhabi

69 - 114
سیرتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سوال:… آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اسمائے گرامی بیان کریں؟ جواب:… آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے خوبصورت ناموں میں سے دس نام یہ ہیں: (1) مُحَمَّدٌ (بہت زیادہ تعریف کیا ہوا) (2) أَحمَدُ (سب سے زیادہ تعریف کرنے والا) (3) اَلْمَاحِی (جس کے ذریعے اللہ کفر کو مٹائے گا) (4) اَلحَاشِرُ(جس کے پیچھے لوگوں کو جمع کیا جائے گا) (5) اَلعَاقِبُ (جس کے بعد کوئی نبی نہیں ہے) (6) اَلمُقَفِّی (7) نَبِیُّ التَّوبَۃِ 8نَبِیُّ الرَّحمَۃِ (9) نَبِیُّ المَلَاحِمِ (10).اَلْمتَوَکِّلُ[1] سوال:… آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے والد کا کیا نام ہے؟ جواب:… آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے والد کا نام عبد اللہ (بن عبد المطلب) ہے۔[2] سوال:… آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا نسب نامہ کیا ہے؟ جواب:… محمد بن عبد اللہ بن عبد المطلب بن ہاشم بن عبد مناف بن قصی بن کلاب بن مرہ بن کعب بن لؤی بن غالب بن فہر بن مالک بن نضر بن کنانہ بن خزیمہ بن مدرکہ بن الیاس بن مضر بن نزار بن معد بن عدنان۔[3] سوال:… آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی والدہ کا کیا نام ہے؟ جواب:… آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی والدہ کا نام آمنہ بنت وہب بن عبد مناف بن زھرہ ہے۔[4]
Flag Counter