Maktaba Wahhabi

66 - 114
(۴۵) جمعہ کے دن غسل کرنا سنت ہے: سیدناعبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((إِذَا جَائَ أَحَدُکُمُ الْجُمُعَۃَ فَلْیَغْتَسِلْ)) [1] ’’جب تم میں سے کوئی جمعہ کے لیے آئے تو اسے غسل کرلینا چاہیے۔‘‘ (۴۶) مسجد میں داخل ہوتے وقت دو رکعتیں پڑھنی چاہئیں: سیدناابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((إِذَا دَخَلَ أَحَدُکُمُ الْمَسْجِدَ، فَلاَ یَجْلِسْ حَتّٰی یُصَلِّیَ رَکْعَتَیْنِ)) [2] ’’جب تم میں سے کوئی مسجد میں آئے تو وہ اس وقت تک نہ بیٹھے جب تک وہ دو رکعتیں نہ پڑھ لے۔‘‘ (۴۷) قبلہ رخ تھوکنا جائز نہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((إِذَا کَانَ أَحَدُکُمْ یُصَلِّی فَلَا یَبْصُقْ قِبَلَ وَجْہِہٖ فَإِنَّ اللّٰہَ قِبَلَ وَجْہِہٖ إِذَا صَلّٰی)) [3] ’’جب تم میں سے کوئی نما زپڑھ رہا ہو تو سامنے مت تھوکے کیونکہ جب وہ نماز پڑھ رہا ہوتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے چہرے کی جانب ہوتا ہے۔‘‘ (۴۸) تبلیغ دین ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے: سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((بَلِّغُوا عَنِّی وَلَو آیَۃً)) [4] ’’میری طرف سے پہنچا دو خواہ ایک آیت ہی کیوں نہ ہو۔‘‘
Flag Counter