Maktaba Wahhabi

67 - 114
(۴۹) اللہ تعالی کی راہ میں نکلنا روزقیامت کستوری کا باعث: سیدناانس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((مَنْ رَاحَ رَوْحَۃً فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ کَانَ لَہٗ بِمِثْلِ مَا أَصَابَہٗ مِنَ الْغُبَارِ مِسْکًا یَوْمَ الْقِیَامَۃِ)) [1] ’’جو شخص ایک بار اللہ کی راہ میں نکلا تو جتنا گرد وغبار اسے لگے گا اس کے بقدر قیامت کے دن اسے کستوری ملے گی۔‘‘ (۵۰) حفظ حدیث دعا ئے نبوی کا باعث: سیدنازید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((نَضَّرَ اللّٰہُ امْرًا سَمِعَ مِنَّا حَدِیْثًا فَحَفِظَہٗ حَتّٰی یُبَلِّغَہٗ غَیْرَہٗ))[2] ’’اللہ تعالیٰ اس شخص کو تروتازہ وشاداب رکھے جس نے ہم سے کوئی حدیث سنی پھر اسے یاد کرکے دوسروں تک پہنچایا۔‘‘
Flag Counter