Maktaba Wahhabi

65 - 114
مَرَّۃٍ۔))[1] ’’اپنے رب سے بخشش مانگو میں بھی اسی سے سو بار بخشش طلب کرتا ہوں اور اسی کی طرف روزانہ سو مرتبہ رجوع کرتا ہوں۔‘‘ (۴۲) دنیا سے بے نیاز شخص محبوبِ خالق و مخلوق ہے: سیدناسہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((إِزْہَدْ فِی الدُّنْیَا یُحِبَّکَ اللّٰه وَازْہَدْ فِیْمَا أَیْدِی النَّاسِ یُحِبَّکَ النَّاسُ)) [2] ’’دنیا سے بے رغبتی اختیار کر اللہ تعالی تجھ سے محبت کرے گا اور جو کچھ لوگوں کے ہاتھوں میں ہے اس سے بے نیاز ہو جا لوگ تجھ سے محبت کریں گے۔‘‘ (۴۳) عذاب قبر برحق ہے: سیدہ ام خالد بنت خالد بن سعید بن العاص رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((إستَجِیرُوا بِاللّٰہِ مِنْ عَذَابِ الْقَبرِ فإِنَّ عَذَابَ الْقَبرِ حَقٌّ)) [3] ’’عذاب قبر سے اللہ تعالیٰ کی پناہ طلب کیا کرو بلاشبہ عذاب قبر برحق ہے۔‘‘ (۴۴) کھانے کا خوبصورت ادب: سیدنا عمرو بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((اُدْنُ یَا بُنَیَّ فَسَمِّ اللّٰہَ وکُلْ بِیَمِینِکَ وکُلْ مِمَّا یَلِیْکَ)) [4] ’’اے میرے بیٹے! قریب ہو جاؤ، اللہ تعالیٰ کا نام لو (یعنی بسم اللہ پڑھو)،اپنے دائیں ہاتھ سے کھاؤ اور اپنے سامنے سے کھاؤ۔‘‘
Flag Counter