Maktaba Wahhabi

78 - 128
آپ خود فرما تے ہیں:ہم کو مجمل و مفسر اورناسخ و منسوخ کا پتا اس وقت چلا جب ہم اما م شا فعی کی مجلس میں بیٹھے۔ایک مرتبہ آپ کے صاحبزادے عبداللہ نے پوچھاکہ شافعی کون تھے ؟میں دیکھتا ہوں کہ آپ ان کے لئے بہت زیادہ دعا کرتے ہیں۔امام صاحب نے بتایا کہ بیٹا! امام شافعی دنیا کے لئے آفتاب اور بدن کے لئے صحت کی مانند تھے، کیا ان دونوں چیزوں کاکوئی بدل ہوسکتا ہے؟ میں تیس سال سے امام شافعی کے حق میں دعا اور استغفار کررہاہوں۔ہر وہ شخص جس کے ہاتھ میں دوات اورکاغذ ہے اس کی گردن پر امام شافعی کا احسان ہے۔ آپ نے حدیث و فقہ کی تحصیل شروع کی تو اپنی پوری توانائیاں اور توجہ اسی کی طرف مبذول کردیں، یہاں تک کہ اصحا بِ حدیث آپ کو اپنا امام وفقیہ اور مجتہدقرار دینے لگے۔ تلامذہ: اکا برمحدّثین مثلاًامام بخا ری، امام مسلم، اما م ابو داود اور امام ابو زرعہ نے آپ کے سا منے زانوئے تلمذتہہ کیا ہے۔ امام ابوداود طویل عرصے تک امام احمد کے ساتھ رہے،یہی وجہ ہے کہ اپنی کتاب سنن ابی داود میں امام احمد سے ۲۲۰ احادیث لائے ہیں۔ علمی پختگی: علمی پختگی، معلومات کااستحضار اور قوتِ حافظہ اس قدر مضبوط تھا کہ آپ کے اسا تذہ بھی بلاجھجک آپ سے استفادہ کرتے تھے۔امام شا فعی حدیث و فقہ میں مہا رت کے با وجود احا دیث کی تصحیح و تضعیف اور نقد و جرح میں آپ پر اعتما د فرما تے تھے۔ایک مرتبہ ان سے کہا:اے ابو عبداللہ !جب کسی حدیث کی صحت آپ کے نزدیک ثا بت ہو جا ئے تو مجھے بتا دیا کریں تا کہ میں اس پر عمل کرو ں۔آپ کی جلا لتِ قدراور اما متِ فن کا تما م معا صر اہل علم نے اعتراف کیا ہے۔ مقام و مرتبہ: امام شا فعی نے فرما یا:جب میں عراق سے نکلا تو اپنے پیچھے احمد بن حنبل سے بڑھ کر کوئی صاحبِ علم وفضل اور عا بد و زاہد شخص نہیں چہوڑا۔محدث اسحا ق بن راہویہ فرما تے ہیں:احمد بن حنبل کا ئنا ت میں اللہ تعا لٰی اور اس کے بندوں کے درمیا ن حجت ہیں۔ امام یحیی بن معین فرماتے ہیں:احمد بن حنبل میں جو اوصا ف تھے، وہ میں نے کسی عا لم
Flag Counter