Maktaba Wahhabi

74 - 128
۵:سؤالات عثمان بن طالوت البصری لابن معین ۶۷ روایات پر مشتمل یہ رسالہ ہے۔یہ مختلف غیر معین سوالات کے جوابات ہیں۔ ۶:تاریخ عثمان بن سعید الدارمی عن ابن معین فی تخریج الرواۃ و تعدیلہم اس میں کل ۹۷۵ روایات ہیں۔یہ سؤالات کے جوابات پر مشتمل ہے۔اس کتاب کا منہج خاص ہے مثلا: اصحاب الزہری اصحاب قتادہ اصحاب الاعمش اصحاب ایوب السختیانی اصحاب عمرو بن دینار اصحاب الشعبی اصحاب ابراہیم النخعی اصحاب ابی اسحاق السبیعی اصحاب منصور بن المعتمر اصحاب شعبہ بن الحجاج پھر حروف تہجی کے اعتبار سے رواۃ پر جرح وتعدیل کے لحاظ سے لمبی فہرست ہے۔ کتب سؤالات کی اہمیت: امام ابن معین کے کئی ایک اقوال توثیق یا تضعیف سے متعلق کتب سؤالات میں موجود ہیں لیکن وہ اقوال علامہ مزی، علامہ ذہبی اور علامہ ابن حجر کے سامنے نہیں تھے۔یہ اقوال سامنے نہ ہونے کی وجہ سے ان محدثین سے بعض رواۃ پر راجح قول لکھنے میں غلطی ہوئی ہے۔ذیل میں ہم اس کی دس مثالیں پیش کررہے ہیں۔
Flag Counter