Maktaba Wahhabi

105 - 128
سے مروی، ۶۰ احادیث و آثار لائے ہیں بس یہ کتاب اسی پر مکمل ہو جاتی ہے۔ ۱۰: النزول اس کتاب میں امام دارقطنی رحمہ اللہ نے اس مسئلے کو( ۷۸) احادیث سے ثابت کیا ہے کہ اللہ تعالی آسمانِ دنیا کی طرف رات کے آخری تہائی حصے میں اترتے ہیں۔ سبحان اللہ، محدثین کی زندگیاں دینِ اسلام کی خدمت کے لئے وقف تھیں کہ انہوں نے کس قدر محنت سے ہر ہر مسئلے پر کتب تصنیف کیں۔یہاں تک کہ صرف اللہ تعالی کی صفات پرکئی ایک کتب تالیف فرمائیں۔ فجزاھم اللّٰه خیرا اس کتاب میں مسانید کے انداز سے احادیث جمع کی گئی ہیں۔سب سے پہلے وہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی احادیث لائے ہیں پھر سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ کی پھر دیگر صحابہ کرام کی۔ امام دار قطنی کی کتبِ جر ح وتعدیل کا منہج سؤالات ابی بکر البرقانی للامام الدارقطنی فی الجرح والتعدیل ۸۴۳ رواۃ پر جرح وتعدیل کے لحاظ سے سؤال وجواب ہیں۔حروف تہجی کے اعتبارسے یہ کتاب مرتب ہے۔اس کتاب میں اکثر امام دارقطنی کے شیوخ یا شیوخ کے شیوخ کا تذکرہ ہے۔ سؤالات ابی عبدالرحمن السلمی للامام الدارقطنی فی الجرح والتعدیل وعلل الحدیث ۵۱۸رواۃ پر بحث ہے۔حروف تہجی کے اعتبار سے یہ کتاب مرتب ہے۔ سؤالات ابی عبداللّٰه الحاکم النیشا بوری للامام الدار قطنی فی الجرح والتعدیل وعلل الحدیث ۵۳۵ رواۃ پر بحث ہے ہے۔ حروف تہجی کے لحاظ سے رواۃ مرتب ہیں۔ امام حاکم نے اہل عراق کے رواۃ جن کا انہیں علم نہیں تھا،ان کے نام لکھے اور امام دارقطنی پر پیش کر دیئے۔ انہوں نے ان تمام پر حکم لگا دیا۔
Flag Counter