Maktaba Wahhabi

72 - 128
جمع کردیا ہے۔فجزاہ اللّٰه خیرا ہمارے سامنے امام ابن معین کے شاگردوں کی ترتیب کردہ سؤالات و جوابات پر مشتمل چھے کتب ہیں۔یہاں ان کا منہج پیشِ خدمت ہے۔ ۱:التاریخ لیحیی بن معین روایۃ الدوری یہ کتاب دو جلدوں پر مشتمل ہے۔اس میں کل رواۃ جن پر بحث کی گئی ہے ان کی تعداد ۵۴۱۴ہے۔امام ابن معین کے ساتھ سب سے زیادہ عرصہ امام دوری ہی رہے۔جب بھی کسی راوی کے بارے میں امام ابن معین کی آراء مختلف ہو جائیں تو امام دوری کی روایت معتبر ہوتی ہے۔ اس کتاب کی ترتیب درج ذیل ہے۔پہلے صحابۂ کرام کے بارے میں امام ابن معین کی آراء ذکر کی ہیں مثلا اس کتاب کی پہلی روایت ہی یہ ہے کہ دوری فرماتے ہیں میں نے ابن معین سے سنا وہ کہہ رہے تھے:ابوبکر صدیق کا نام عبداللہ بن عثمان ہے۔ پھر تابعیوں کے بارے میں آراء پھر اہل مکہ، اہل طائف اور اہل یمن کے بارے میں امام ابن معین کی آراء نقل کی گئی ہیں۔ پھر اہل کوفہ کے بارے پھر اہل بصرہ پھر اہل خراسان پھر اہل واسط، بغداد وغیرہ۔ پھر واسط پھر اہل شام، اہل مصر اور اہل جزیرہ کے بارے میں اور آخر میں رسالۃ اللیث بن سعد الی مالک بن انس رسالۃ مالک الی اللیث بن سعد اس کتاب میں امام دوری نے نہ ابواب قائم کیے اور نہ فصول۔انہوں نے ہماری پیش
Flag Counter