Maktaba Wahhabi

106 - 128
سؤالات حمزۃ بن یوسف السَہمی للامام ابی الحسن الدارقطنی فی الجرح والتعدیل وعلل الحدیث امام حمزہ السہمی نے سؤالات صرف امام دارقطنی سے نہیں کیے بلکہ اس دور کے اور بھی محدثین پر کیے تھے مثلا ابو بکر الاسماعیلی، ابن غلام الزہری، ابو زرعہ الکشی، ابومسعود الدمشقی وغیرہ۔اس لحاظ سے یہ کتاب دیگر کتبِ سؤالات سے منفرد ہے۔نیز اس کتاب میں کئی ایک متقدمین ائمہ جرح و تعدیل کے اقوال بھی موجود ہیں۔کل رواۃ ۴۶۰ ہیں۔ سؤالات ابی عبداللّٰه بن بکیر البغدادی للام الدارقطنی فی الجرح والتعدیل وعلل الحدیث امام ابن بکیر بغدادی نے امام دارقطنی سے صرف ان رواۃ کے بارے میں سؤالات کیے جو صحیح بخاری، صحیح مسلم اور الضعفاء للنسائی کے راوی تھے۔کل تعداد ۵۶ ہے۔ شروع میں۳۱ رواۃ حروف تہجی کے اعتبار سے مرتب ہیں پھر ’’ الباب الثانی ذکر ماورد فی اثبت اصحاب الشیوخ الذین دار علیھم الاسناد‘‘قائم ہے۔اس میں ۳۷ سے لے کر۵۶ تک روات ہیں۔ کتاب کی ترتیب مشہور محدثین کے شاگردوں پر الگ الگ فصول کی شکل میں ہے،مثلا اصحاب ابن جریج وغیرہ موسوعۃ اقوال الدار قطنی اس کتاب کو السید ابوالمعاطی النوری نے جمع کیا ہے۔ اس کتاب میں امام دارقطنی کی تمام کتب اور دیگر کتبِ جر ح وتعدیل سے امام دارقطنی کے اقوال جمع کیے ہیں۔ یہ کتاب مختلف ابواب پر مشتمل ہے جس کی تفصیل یہ ہے۔ الباب الاول:اسماء الرجال الباب الثانی:کنی الرجال الباب الثالث:الابناء
Flag Counter