Maktaba Wahhabi

63 - 128
ایسا راوی اپنی حدیث میں کثیر الغلط ہوتا ہے، اسے صحیح ضبط نہیں کرسکتا۔[1] لیس بہ بأس: امام ابن ابی خیثمہ نے کہا کہ میں نے امام ابن معین سے پوچھا کہ آپ کہتے ہیں: فلان لیس بہ باس اور فلان ضعیف ؟توامام ابن معین نے کہا:کہ جب میں آپ کو کسی راوی کے بارے میں بتاؤں:لیس بہ بأس۔تو اس سے مراد ہے کہ وہ ثقہ راوی ہے اور جب میں کسی کو ضعیف کہوں تو اس سے مرادہے کہ وہ ثقہ نہیں،اس کی روایت سے حجت نہیں پکڑی جائے گی۔[2] لا اعرفہ: امام ابن عدی فرماتے ہیں کہ جس راوی کو امام ابن معین کہیں:لا اعرفہ۔تو وہ مجہول غیر معروف ہے۔کسی دوسرے کی معرفت پر اعتماد نہیں کیا جائے گا۔[3] اس پر حافظ ابن حجر تبصرہ فرماتے ہیں کہ یہ ہر حالت میں نہیں چلے گا،کتنے ایسے راوی ہیں جن کو ابن معین نہیں جانتے بلکہ دوسرے محدثین انھیں جانتے ہیں( تو جو جانتے ہیں ان کی بات مانی جائے گی۔)[4] امام بخا ری کی خاص اصطلاحات: امام بخا ری کا تا ریخ کبیر میں اپنا خا ص منہج ہے جس کو سمجھنا نہا یت ضروری ہے، تاکہ التا ریخ الکبیرپڑھتے وقت کسی غلط فہمی کا شکا ر نہ ہوں۔ علا مہ معلمی یما نی فر ما تے ہیں: ا ما م بخا ری کا التا ریخ الکبیرمیں کسی حدیث کوبیا ن کر نا اسے کچھ فا ئدہ نہیں دیتا، بلکہ اس کو نقصان پہنچا تا ہے کیو نکہ امام صا حب التا ریخ میں حدیث اس لئے ذکر کر تے ہیں کہ وہ اس کے راوی (صا حب تر جمہ )کی کمز وری پر دلالت کر ے۔[5]
Flag Counter