Maktaba Wahhabi

122 - 128
۳۵: نزھۃ الالباب فی الانساب ۳۶: نھایۃ التقریب و تکمیل التھذیب بالتذھیب ۳۷: منتقی من تاریخ ابن عساکر ۳۷: ہدی الساری میں رجال کی بحوث: یہ فتح الباری کا مقدمہ ہے اس میں درج ذیل فصول میں فنِ رجال پر بحوث موجود ہیں،مثلا الفصل السادس،الفصل السابع،الفصل الثامن، الفصل التاسع۔ ان تمام فصول میں رواۃِ حدیث پر ہی بحث کی گئی ہے۔ ۳۸: حافظ ابن حجر کی کتبِ تخریج: جب ہم ابن حجر کی کوئی بھی تخریج کی کتاب اٹھاتے ہیں تو ہمیں جابجا رجال پر بحوث ملتی ہیں مثلا درایۃ فی تخریج احادیث الہدایہ، التلخیص الحبیر، الاستدراک علی الحافظ العراقی فی تخریج احادیث الاحیاء، تخریج احادیث الاذکار للنووی، تخریج احادیث الاربعین للنووی، تخریج احادیث مختصر ابن الحاجب، تعقبات علی الموضوعات، تغلیق التعلیق، التمییز فی تخریج احادیث الوجیز، المطالب العالیۃ، ہدایۃ الرواۃ الی تخریج احادیث المصابیح والمشکاۃ۔ لسان المیزان کا منہج: حافظ ابن حجر نے یہ کتاب میزان الاعتدال کو بنیاد بنا کر تحریر کی ہے اور اس میں اضافے کیے، یہ اضافے دو طرح کے ہیں: پہلی قسم: مستقل اضافے،یہ وہ تراجم ہیں جنہیں ابن حجر نے شامل کیا ہے وہ ذھبی کی کتاب میں نہیں ہیں۔یہ وہ راوی ہیں جو ضعیف ہیں یا ذہبی کی شرط کے مطابق متقدمین کی کتب میں موجود ہیں۔ان کو ’’ ز ‘‘کے ذریعے سے واضح کیا ہے۔
Flag Counter