Maktaba Wahhabi

98 - 279
آپ محمد بن عبد اللہ بن عبد المطلب بن ہاشم ہیں،ہاشم قریش میں سے تھے‘ اور قریش عرب میں سے اورعرب اسماعیل بن ابراہیم خلیل اللہ کی نسل سے ہیں ‘ آپ پراور ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر افضل ترین درود و سلام نازل ہوں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ترسٹھ سال عمر ملی‘ چالیس سال نبوت سے قبل اور تیئس سال بحیثیت نبی و رسول‘ ’اقرأ‘ کے ذریعہ نبی بنائے او ر ’مدثر‘ کے ذریعہ رسالت سے سرفراز ہوئے‘ آپ کا شہر مکہ تھا‘ آپ ہجرت کرکے مدینہ تشریف لائے‘ اللہ نے آپ کو شرک سے ڈرانے اور توحید کی دعوت دینے کے لئے مبعوث فرمایا تھا‘ آپ دس سال تک توحید کی دعوت دیتے رہے ‘دس سال کے بعدمعراج ہوئی اور آپ پر پانچ وقت کی نمازیں فرض کی گئیں ‘ تین سال تک مکہ میں نمازیں پڑھیں اور اس کے بعد مدینہ کی طرف ہجرت کا حکم ملا۔ جب مدینہ پہنچ کر زندگی معمول پر آگئی تو اسلام کے دیگر احکامات کا حکم دیا گیا‘ جیسے زکاۃ‘ روزہ‘حج‘ جہاد‘ اذان اور بھلائی کاحکم دینا اور برائی روکنا وغیرہ‘ ا سی طرح دس سال تک جاری رہا ‘ اور اس کے بعد آپ کی وفات ہوگئی‘ صلوات اللہ و سلامہ علیہ۔ لیکن آپ کالایا ہوا دین باقی ہے جو یہی (اسلام)ہے‘ آپ نے خیر و بھلائی کی تمام باتیں اپنی امت کو بتلا دیں اور شر و برائی کی تمام باتوں سے متنبہ کرد یا ‘ آپ
Flag Counter