Maktaba Wahhabi

64 - 279
پہلو سے کمال مطلق کے وصف سے متصف ہے،بایں طور کہ اللہ تعالیٰ نے جن اسماء وصفات کو اپنے لئے ثابت کیا ہے یا جنھیں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کے لئے ثابت کیا ہے انھیں ان کے معانی اور ان سے متعلق کتاب وسنت میں وارد احکام سمیت اللہ تعالیٰ کے جلال وعظمت کے شایان شان اس طرح ثابت کیا جائے کہ نہ کسی صفت کی نفی لازم آئے،نہ اس کا معنیٰ معطل ہو،نہ اس میں تحریف کی جائے،نہ مخلوق کی صفت سے تشبیہ دی جائے،اور نہ ہی اس کی کیفیت بیان کی جائے،اور ان تمام نقائص وعیوب کی اللہ کی ذات سے نفی کی جائے جن کی اللہ نے اپنی ذات سے یا اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کی ذات سے نفی کی ہو،اور ہر اس چیز کی اللہ کی ذات سے نفی کی جائے جو اللہ کے کمال کے منافی ہو۔ تو حید ربوبیت اور توحید اسماء وصفات کی وضاحت اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں کی ہے،جیسے سورۂ حدید کے ابتداء میں،سورۂ طٰہ میں،سورۂ حشر کے اخیر میں،سورۂ آل عمران کے اخیر میں اور مکمل سورۂ اخلاص میں اور ان کے علاوہ دیگر جگہوں پر۔[1]
Flag Counter