Maktaba Wahhabi

273 - 279
ہوتے ہیں،کیونکہ بادشاہوں اور عام لوگوں کے درمیان جو واسطے ہوتے ہیں وہ مندرجہ ذیل تین وجوہات میں سے کسی ایک وجہ کی بنیاد پر ہو اکرتے ہیں: ۱- بادشاہوں کو لوگوں کے حالات سے آگاہ کرنے کے لئے جن کا انہیں علم نہیں ہوتا۔ ۲- چونکہ بادشاہ اپنی رعایا کی تدبیر سے عاجز ہوتا ہے لہٰذا اس کے لئے مددگاروں اور درباریوں کا ہونا ضروری ہوتا ہے۔ ۳- بادشاہ اپنی رعایا کو نفع پہنچانا یا ان کے ساتھ احسان کرنا نہیں چاہتا،تو جب انہیں ایسا کوئی شخص ملتا ہے جو بادشاہ کو وعظ و نصیحت کرے،تو اپنی رعایا کی ضرورتوں کی تکمیل کے لئے بادشاہ کی ہمت اور اس کا ارادہ حرکت کرتا ہے۔ لیکن اللہ عز وجل اپنی کمزور مخلوق کی طرح نہیں ہے،بلکہ اللہ تعالیٰ سے کوئی چیز پوشیدہ نہیں،وہ اپنے علاوہ ہر چیز سے بے نیاز ہے،اور اپنے بندوں پر ایک ماں کے اپنے بچے پر رحم کرنے سے زیادہ رحم فرمانے والا ہے،اور یہ بات معلوم ہے کہ دنیوی بادشاہوں کے پاس سفارش کرنے والے کی کبھی تو مستقل ملکیت ہوتی ہے اور کبھی وہ ان کا ساجھی وشریک ہوتا ہے اور کبھی ان کا معاون ومددگار،چنانچہ دنیا کے بادشاہ مندرجہ ذیل تین وجوہ میں سے کسی ایک وجہ سے ان کی
Flag Counter