Maktaba Wahhabi

258 - 279
جن جن کو تم پکارتے رہے ہووہ ایک مکھی بھی تو پیدا نہیں کرسکتے گو سارے کے سارے ہی جمع ہو جائیں،بلکہ مکھی اگر ان سے کوئی چیز لے بھا گے تو یہ تو اسے اس سے چھین بھی نہیں سکتے،بڑا کمزور ہے طلب کرنے والا اور بڑا بودا ہے وہ جس سے طلب کیا جا رہا ہے،ان لوگوں نے اللہ تعالیٰ کی کما حقہ قدر نہ کی،بے شک اللہ تعالیٰ قوی اور غالب ہے۔ ہر بندے کے لئے ضروری ہے کہ اس مثال کو سنے اور کما حقہ اس میں غور و تدبر کرے،کیونکہ یہ مثال اس کے دل سے شر وفساد کے جراثیم کو کاٹ کر رکھ دے گی،جب وہ معبودان باطلہ جن کی اللہ کے سوا عبادت کی جاتی ہے انہیں ایک مکھی پیدا کرنے کی بھی قدرت نہیں ہے اگرچہ سارے کے سارے اس کے پیدا کرنے کے لئے جمع ہو جائیں،تو اس سے بڑی چیز کے بارے میں کیا کہا جا سکتا ہے،بلکہ اگرمکھی ان سے کوئی چیز لے بھاگے مثلاً خوشبو وغیرہ تو اس سے بدلہ لینے کی بھی انہیں قدرت نہیں ہے کہ وہ اسے اس سے چھین لیں،یعنی نہ تو انہیں ایک مکھی پیدا کرنے کی قدرت ہے جو کہ سب سے کمزور مخلوق ہے،اور نہ ہی اس سے بدلہ لینے اور چھینی ہوئی چیز کے واپس لینے کی طاقت ہے،
Flag Counter