Maktaba Wahhabi

248 - 279
اللہ تعالیٰ نے کوئی بیٹا نہیں بنایا ہے،اور نہ اس کے ساتھ کوئی اور معبود ہے،ورنہ ہر معبود اپنی مخلوق کو لئے لئے پھرتا،اور ہر ایک دوسرے پرچڑھ دوڑتا،اللہ کی ذات پاک اور بے نیاز ہے ان تمام اوصاف سے جن سے یہ متصف کرتے ہیں،وہ غیب وحاضر کا جاننے والا ہے اور جو شرک یہ کرتے ہیں اس سے بلند وبالا ہے۔ عالم علوی وسفلی کا استحکام اور از وقت ِخلقت اس کا نظم ونسق اور بعض کا بعض سے ربط انتہائی گہرا اور مکمل ہے،ارشاد باری ہے: ﴿مَا تَرَی فِيْ خَلْقِ الرَّحْمٰنِ مِنْ تَفَاوُتٍ﴾ [1] آپ اللہ رحمن کی تخلیق میں کوئی بے سلیقگی اور کجی نہ دیکھیں گے۔ اور ہر چیز مسخر اور مخلوقات کی مصلحتوں کے لئے حکمت کے ساتھ پابند کی ہوئی ہے،جو اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ دنیا کا مدبر ایک ہے،اس کا رب ایک ہے،اس کا معبود ایک ہے،جس کے سوا نہ تو کوئی معبود ہے اور نہ کوئی خالق۔[2]
Flag Counter