Maktaba Wahhabi

151 - 279
نیز ارشاد ہے: ﴿فَآمِنُوا بِاللّٰہِ وَرَسُولِهِ النَّبِيِّ الْأُمِّيِّ الَّذِي يُؤْمِنُ بِاللّٰہِ وَكَلِمَاتِهِ وَاتَّبِعُوهُ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ﴾[1] تو تم اللہ پر اور اس کے اُس رسول پر ایمان لاؤ جو امی نبی ہیں ‘ جو اللہ اور اس کے کلمات پر ایمان رکھتے ہیں ‘ اور انہی کی اتباع کرو تاکہ تم ہدایت یاب ہو جاؤ۔ نیز ارشاد ہے: ﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللّٰہَ وَآمِنُوا بِرَسُولِهِ يُؤْتِكُمْ كِفْلَيْنِ مِن رَّحْمَتِهِ وَيَجْعَل لَّكُمْ نُورًا تَمْشُونَ بِهِ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ۚ وَاللّٰہُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ﴾[2] اے مومنو! اللہ سے ڈرتے رہا کرو اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ اللہ تمہیں اپنی رحمت کا دوہرا حصہ دے گا اور تمہیں نور دے گا جس کی روشنی میں چلو پھرو گے اور تمہارے گناہ بھی معاف فرمادے گا،اللہ
Flag Counter