Maktaba Wahhabi

114 - 279
﴿قُل لَّئِنِ اجْتَمَعَتِ الْإِنسُ وَالْجِنُّ عَلَىٰ أَن يَأْتُوا بِمِثْلِ هَـٰذَا الْقُرْآنِ لَا يَأْتُونَ بِمِثْلِهِ وَلَوْ كَانَ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ ظَهِيرًا﴾[1] کہہ دیجئے کہ اگر تمام انسان اور جنات مل کر اس قرآن کے مثل لانا چاہیں تو ان سب سے اس کے مثل لانا ناممکن ہے گو و ہ آپس میں ایک دوسرے کے مدد گار بھی بن جائیں۔ نیز ارشاد ہے: ﴿ا أَمْ يَقُولُونَ تَقَوَّلَهُ ۚ بَل لَّا يُؤْمِنُونَ ﴿٣٣﴾ فَلْيَأْتُوا بِحَدِيثٍ مِّثْلِهِ إِن كَانُوا صَادِقِينَ﴾[2] کیا وہ یہ کہتے ہیں کہ اس نبی نے اس قرآن کو خود گھڑ لیا ہے۔ واقعہ یہ ہے کہ وہ ایمان نہیں لاتے ہیں۔اگر وہ اس دعوے میں سچے ہیں تو ذرا اس جیسا کلام لاکر دکھائیں۔ اس چیلنج کے بعد سب عاجز ہو کر رہ گئے کسی نے چیلنج قبول کرنے کی ہمت نہ کی‘
Flag Counter