Maktaba Wahhabi

60 - 99
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ٔکریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ((إِنَّمَا بُعِثْتُ لِأُتَمِّمَ مَکَارِمَ الْأَخْلَاقِ)) [1] ’’میں یقینا اچھے اور پاکیزہ اخلاق کی تکمیل کیلئے بھیجا گیا ہوں۔‘‘ 3 رسولوں کی ذمہ داریاں: انبیاء ورسل علیہم السلام کو بڑی بڑی ذمہ داریاں سونپی جاتی تھیں جن کی تفصیل کچھ یوں ہے: (۱) امورِ شریعت کی تبلیغ کرنا اور لوگوں کو غیر اللہ کی عبادت سے ہٹا کر صرف اللہ تعالیٰ کی عبادت کی طرف بلانا۔ارشادِ ربانی ہے: { اَلَّذِیْنَ یُبَلِّغُوْنَ رِسَالَاتِ اللّٰہِ وَیَخْشَوْنَہٗ وَلَا یَخْشَوْنَ أَحَدًا إِلاَّ اللّٰہَ وَکَفٰی بِاللّٰہِ حَسِیْبًا } (سورۃ الأحزاب: ۳۹) ’’یہ سب ایسے تھے کہ اللہ تعالیٰ کے احکام پہنچایا کرتے تھے اور اللہ تعالیٰ ہی سے ڈرتے تھے اور اللہ تعالیٰ کے سوا کسی سے نہ ڈرتے تھے اور اللہ تعالیٰ حساب لینے کیلئے کافی ہے‘‘۔ (۲) جو دین نازل کیا گیا ہے اس کی وضاحت کرنا۔فرمانِ باری تعالیٰ ہے: {وَأَنْزَلْنَا إِلَیْکَ الذِّکْرَ لِتُبَیِّنَ لِلنَّاسِ مَانُزِّلَ إِلَیْہِمْ وَلَعَلَّہُمْ یَتَفَکَّرُوْنَ } (سورۃ النحل: ۴۴) ’’اور ہم نے آپ کی طرف ذکر )کتاب( کو اتارا تاکہ لوگوں کی طرف جو کچھ نازل کیا گیا ہے آپ اسے کھول کھول کر بیان کر دیں، شاید کہ وہ غور وفکر کریں‘‘۔ (۳) امت کو برائی سے ڈرانا، خیر وبھلائی کی طرف ان کی راہنمائی کرنا، ان کو ثواب کی
Flag Counter