Maktaba Wahhabi

55 - 99
وانجیل میں لکھا ہوا پاتے ہیں، وہ انہیں نیک باتوں کا حکم دیتے ہیں اور بری باتوں سے منع کرتے ہیں ، اور پاکیزہ چیزوں کو حلال کرتے ہیں ، اور نا پاک چیزوں کو ان پر حرام کرتے ہیں، اور ان لوگوں پر جو بوجھ اور طوق تھے ان کو دور کرتے ہیں ۔ ‘‘ 4 زبور : یہ وہ کتاب ہے جسے اللہ تعالیٰ نے حضرت داؤد علیہ السلام پر نازل فرمایا ، اس پر بھی ایمان لانا واجب ہے، لیکن اس پر جسے اللہ تعالیٰ نے حضرت داؤد علیہ السلام پر نازل فرمایا ،وہ زبور قطعی طور پر نہیں جو یہودیوں کے ہاتھوں تحریف کا شکار ہو چکی ہے۔ارشادِ رب العزت ہے: { وَ ٰاٰتَیْنَا دَاوٗدَ زَبُوْرًا } (سورۃ النسآء: ۱۶۳) ’’اور ہم نے داؤد کو زبور عطا فرمائی۔‘‘ 5حضرت ابراہیم وحضرت موسیٰ علیہم السلام کے صحیفے: یہ وہ صحیفے ہیں جوکہ اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم اور حضرت موسیٰ علیہما السلام کو عطا کییٔ تھے، اور یہ تمام صحیفے مفقود ہیں ، اور ان کے بارے میں کسی کو کچھ معلوم نہیں۔ارشادِ باری تعالیٰ ہے: { أَمْ لَمْ یُنَبَّأْ بِمَا فِیْ صُحُفِ مُوْسیٰ علیہم السلام وَإِبْرَاہِیْمَ الَّذِیْ وَفّٰیٓ علیہم السلام أَلاَّ تَزِرُ وَازِرَۃٌ وِّزْرَ أُخْرٰی علیہم السلام وَأَنْ لَّیْسَ لِلْإِنْسَانِ إِلاَّ مَا سَعٰی علیہم السلام وَأَنَّ سَعْیَہٗ سَوْفَ یُرٰی علیہم السلام ثُمَّ یُجْزَاہُ الْجَزَآئَ الْأَوْفٰی} (سورۃ النجم:۳۶ تا۴۱) ’’کیا اس چیز کی خبر نہیں دی گئی جو موسیٰ اور وفادار ابراہیم کے صحیفوں میں تھی کہ کوئی شخص کسی دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا اور یہ کہ انسان کیلئے صرف وہی ہے جس کی کوشش اس نے خود کی۔ اور یہ کہ اس کی کوشش عنقریب دیکھی جائیگی پھر اسے پورا پورا بدلہ دیا جائیگا۔‘‘
Flag Counter