Maktaba Wahhabi

35 - 99
دوسرا رکن: ایمان بالملٓائکۃ فرشتوں پر ایمان لانا 1 ایمان بالملائکہ کی تعریف: اس بات پر پختہ اعتقاد رکھنا کہ ’’ملائکہ‘‘ اللہ تعالیٰ کی ایک مخلوق ہیں جسے اس نے نور سے پیدا فرمایا ہے، وہ اللہ تعالیٰ کی اطاعت وفرمانبرداری کرتے ہیں ، اور وہ انہیں جو حکم دیتا ہے وہ کر گزرتے ہیں، اور اس کی نافرمانی نہیں کرتے، وہ دن رات اس کی تسبیح بیان کرتے ہیں ، اور اس سے ذرا نہیں اکتاتے، اوران کی تعداد کا علم صرف اللہ تعالیٰ کو ہے اور اس نے ان کے ذمہ مختلف قسم کے فرائض سونپ رکھے ہیں۔ یاد رہے کہ ایمان بالملائکہ یعنی فرشتوں پر ایمان لانا، ایمان کے ان چھ ارکان میں سے دوسرا رکن ہے جن کے بغیر بندے کا ایمان نہ تو درست ہوتا ہے اور نہ ہی قبول کیا جاتا ہے، اور مسلمانوں کا اس بات پر اجماع ہے کہ معزز فرشتوں پر ایمان لانا واجب ہے، اور اگر کوئی شخص ان کے وجود کا، یا ان میں سے بعض کے وجود کا انکار کرے ، تووہ کافر ہے اور کتاب وسنت اور اجماع ِ امت کا مخالف ہے۔ 2 فرشتوں پر ایمان لانے کی کیفیت: فرشتوں پر ایمان لانا دو طرح کا ہے:1 اجمالی ۔2 تفصیلی۔ 1اجمالی ایمان:۔ یہ دو امور پر مشتمل ہے: پہلا امر: ان کے وجود کا اقرار کرنا اور اس بات کا کہ وہ اللہ تعالیٰ کی مخلوقات میں سے ایک مخلوق ہیں، اللہ تعالیٰ نے انہیں اپنی عبادت کیلئے پیدا فرمایا ہے، ان کا وجود حقیقی ہے، اورہمارا ان کو نہ دیکھ سکنا ان کے نہ ہونے کی دلیل نہیں، کیونکہ کائنات میں کتنی ہی ایسی عجیب وغریب مخلوقات ہیں جن کا وجود حقیقی ہے لیکن ہم نے انہیں دیکھا نہیں، اور یہاں فرشتوں کے وجود پر
Flag Counter