Maktaba Wahhabi

48 - 99
اس آیتِ کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے اپنے رسولوں پر کتابیں نازل کرنے کی حکمت ذکر فرمائی ہے ، اور وہ یہ ہے کہ لوگ عدل وانصاف کے تقاضوں کے مطابق زندگی بسر کر سکیں اور کوئی کسی پر ظلم نہ کر سکے۔ 1 کتابوں پر ایمان لانے کی حقیقت: کتابوں پر ایمان لانے کا مفہوم یہ ہے کہ بندہ دل سے اس بات کی تصدیق کرے کہ اللہ تعالیٰ نے کچھ کتابیں اپنے رسولوں علیہم السلام پر نازل فرمائی ہیں وہ اس کا حقیقی کلام ہے ،اور غیر مخلوق ہے ، اور ان کتب میں نور ہے اور وہ باعثِ ہدایت ہیں اور ان میں جو کچھ ہے اس کی پیروی کرنا اور اس پر عمل کرنا واجب ہے اور ان کی تعداد کا علم صرف اللہ تعالیٰ کو ہے، اور جو شخص اللہ تعالیٰ کی نازل کردہ کتابوں کا یا ان میں سے بعض کا انکار کرے وہ کافر ہے۔ارشادِ باری تعالیٰ ہے: { یٰٓأَیُّہَا الَّذِیْنَ ٰامَنُوْٓا ٰامِنُوْا بِاللّٰہِ وَرَسُوْلِہٖ وَالْکِتٰبِ الَّذِیْ نَزَّلَ عَلٰی رَسُوْلِہٖ وَالْکِتٰبِ الَّذِیْٓ أَنْزَلَ مِنْ قَبْلُ وَمَنْ یَّکْفُرْ بِاللّٰہِ وَمَلَآئِکَتِہٖ وَکُتُبِہٖ وَرُسُلِہٖ وَالْیَوْمِ الْاٰخِرِ فَقَدْ ضَلَّ ضَلَا لاً بَعِیْدًا} (سورۃ النسآء: ۱۳۶) ’’اے ایمان والو! اللہ تعالیٰ پر، اس کے رسول پر اور اس کتاب پر ایمان لے آؤ جو اس نے اپنے رسول پر نازل کی ہے اور اسی طرح ان کتابوں پر بھی جو اس نے اس سے پہلے نازل کی ہیں ، اورجس شخص نے اللہ تعالیٰ، اس کے فرشتوں، اس کی کتابوں، اس کے رسولوں اور قیامت کے دن سے کفر کیا ، وہ دور کی گمراہی میں جا پڑا۔‘‘ 2 کتابیں نازل کرنے کی حکمت: اللہ تعالیٰ نے اپنی کتابیں متعدد حکمتوں کے پیشِ نظر نازل فرمائیں ، ان میں سے چند حکمتیں یہ ہیں :
Flag Counter