Maktaba Wahhabi

63 - 99
’’وہی غیب کا جاننے والا ہے اور اپنے غیب پر کسی کو مطلع نہیں کرتا، سوائے اس پیغمبر کے جسے وہ پسند کر لے لیکن اس کے بھی آگے پیچھے پہرے دار مقرر کر دیتا ہے۔‘‘ 6 رسولوں کا معصوم ہونا: اللہ تعالیٰ نے اپنی رسالت وپیغام رسانی اور اس کی تبلیغ کیلئے کائنات میں سے افضل، اورپیدائشی و اخلاقی اعتبار سے اکمل انسانوں کا انتخاب کیا ، اور انہیں کبیرہ گناہوں سے معصوم اور عیوب ونقائص سے مبرا بنایا ، تاکہ وہ اللہ تعالیٰ کی وحی کو اپنی امتوں تک پہنچائیں، لہٰذا وہ باتفاقِ امت تبلیغِ دین میں معصوم تھے۔ارشادِ ربانی ہے: { یٰٓأَیُّہَا الرَّسُوْلُ بَلِّغْ مَا أُنْزِلَ إِلَیْکَ مِنْ رَّبِّکَ وَإِنْ لَّمْ تَفْعَلْ فَمَا بَلَّغْتَ رِسَالَتَہٗ وَاللّٰہُ یَعْصِمُکَ مِنَ النَّاسِ } (سورۃ المائدۃ: ۶۷) ’’اے رسول! جو کچھ بھی آپ کی طرف آپ کے رب کی جانب سے نازل کیا گیا ہے، اسے پہنچادیجییٔ، اگر آپ نے ایسا نہ کیا تو آپ نے اللہ تعالیٰ کی رسالت ادا نہیں کی اور آپ کو اللہ تعالیٰ ہی لوگوں سے بچاتا ہے۔‘‘ اور فرمایا: { اَلَّذِیْنَ یُبَلِّغُوْنَ رِسَالَاتِ اللّٰہِ وَیَخْشَوْنَہٗ وَلَا یَخْشَوْنَ أَحَدًاإِلاَّاللّٰہَ} (سورۃ الأحزاب: ۳۹) ’’یہ سب ایسے تھے کہ اللہ تعالیٰ کے احکام پہنچایا کرتے تھے اور اسی سے ڈرتے تھے اور اللہ تعالیٰ کے سوا کسی سے نہ ڈرتے تھے۔‘‘ اور فرمایا: { لِیَعْلَمَ أَنْ قَدْ أَبْلَغُوْا رِسَالَاتِ رَبِّہِمْ وَأَحَاطَ بِمَا لَدَیْہِمْ وَأَحْصٰی کُلَّ شَیْئٍ عَدَدًا } (سورۃ الجن: ۲۸)
Flag Counter