Maktaba Wahhabi

62 - 99
’’تمام انبیاء آپس میں علاتی بھائی ہیں(جن کا باپ ایک ہے اور ) مائیں الگ الگ ہیں، اور ان سب کا دین ایک ہے ۔‘‘ 5 تمام رسول بشر تھے اور انہیں علمِ غیب بھی نہیں تھا: علم ِغیب اللہ تعالیٰ کی خصوصیات میں سے ہے نہ کہ انبیاء علیہم السلام کی صفات میں سے، اس لییٔ کہ وہ دوسرے انسانوں کی طرح انسان ہی تھے ۔وہ کھاتے بھی تھے ، پیتے بھی تھے ، شادی بھی کرتے تھے، سوتے بھی تھے ، بیمار بھی ہوتے تھے اور وہ تھکاوٹ بھی محسوس کرتے تھے ۔فرمانِ الٰہی ہے: { وَمَا أَرْسَلْنَا قَبْلَکَ مِنَ الْمُرْسَلِیْنَ إِلاَّ إِنَّہُمْ لَیَأْکُلُوْنَ الطَّعَامَ وَیَمْشُوْنَ فِیْ الْأَسْوَاقِ } (سورۃ الفرقان: ۲۰) ’’اور ہم نے آپ سے پہلے جتنے رسول بھیجے سب کے سب کھانا بھی کھاتے تھے اور بازاروں میں بھی چلتے تھے۔‘‘ اور فرمایا: { وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا رُسُلاً مِّنْ قَبْلِکَ وَجَعَلْنَا لَہُمْ أَزْوَاجًا وَّذِرِّیَّۃً } (سورۂ رعد: ۳۸) ’’ہم آپ سے پہلے بھی بہت سے رسول بھیج چکے ہیں اور ہم نے ان سب کو بیوی بچوں والا بنایا تھا۔‘‘ انہیں بھی دوسرے انسانوں کی طرح خوشی وغمی، مشقّت وآسانی اور ہشاش وبشاش ہونا جیسے عوارض لاحق ہوتے تھے۔ انبیاء علیہم السلام علم ِغیب بھی نہیں رکھتے بجز اس کے کہ جس کی اللہ تعالیٰ ان کو خبر دے ۔فرمانِ الٰہی ہے: { عَالِمُ الْغَیْبِ فَلَا یُظْہِرُ عَلٰی غَیْبِہٖ أَحَدًا علیہم السلام إِلاَّ مَنِ ارْتَضٰی مِنْ رَّسُوْلٍ فَإِنَّہٗ یَسْلُکُ مِنْ م بَیْنِ یَدَیْہِ وَمِنْ خَلْفِہٖ رَصَدًا} (سورۃ الجن:۲۶،۲۷)
Flag Counter