Maktaba Wahhabi

77 - 99
ہر بندہ اپنے آخری عمل پر اٹھایا جائے گا حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : (( یُبْعَثُ کُلُّ عَبْدٍ عَلٰی مَا مَاتَ عَلَیْہِ )) [1] ’’ ہر بندے کو اس عمل پر اٹھایا جائے گاجس پر اس کی موت آئی ۔‘‘ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : (( إِذَا أَرَادَ اللّٰہُ بِقَوْمٍ عَذَابًا أَصَابَ الْعَذَابَ مَنْ کَانَ فِیْہِمْ ، ثُمَّ بُعِثُوْا عَلٰی نِیَّاتِہِمْ۔ وفی لفظ البخاری : عَلٰی أَعْمَالِہِمْ )) [2] ’’ اللہ تعالیٰ جب کسی قوم کو عذاب دینے کا ارادہ کرتا ہے تو اس قوم کے تمام افراد کو عذاب پہنچتا ہے ، پھر انھیں ان کی نیتوں پر( اوربخاری کی روایت میں ہے :ان کے اعمال پر ) اٹھایا جائے گا ۔‘‘ حشر کی کیفیت حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : (( یُحْشَرُالنَّاسُ عَلٰی ثَلَاثِ طَرَائِقَ :رَاغِبِیْنَ وَرَاہِبِیْنَ،وَاثْنَانِ عَلٰی بَعِیْرٍ،وَثَلَاثَۃٌ عَلٰی بَعِیْرٍ،وَأَرْبَعَۃٌ عَلٰی بَعِیْرٍ،وَعَشَرَۃٌ عَلٰی بَعِیْرٍ،وَیَحْشُرُ بَقِیَّتَہُمُ النَّارُ تَبِیْتُ مَعَہُمْ حَیْثُ بَاتُوْا ، وَتَقِیْلُ مَعَہُمْ حَیْثُ قَالُوْا ، وَتُصْبِحُ مَعَہُمْ حَیْثُ أَصْبَحُوْا ، وَتُمْسِیْ مَعَہُمْ حَیْثُ أَمْسَوْا)) [3] ’’ لوگوں کو تین گروہوں میں اکٹھا کیا جائے گا : ایک گروہ امید رکھنے والے اور ڈرنے والوں کا ہو گا ، دوسرے گروہ میں دو افراد کے پاس ایک اونٹ ہو گا ، اور
Flag Counter