Maktaba Wahhabi

34 - 93
اور توحید صفات)میں اس بات کا اہتمام کیا گیا ہے کہ ہر مسئلہ کے تحت حدیث سے قبل قرآن مجید کی آیت دے دی گئی ہے ۔امید ہے ان شاءاﷲاس طرح مسائل کو سمجھنے اور ذہن نشین کرنے میں قارئین کرام زیادہ سہولت محسوس کریں گے۔ اس بار ہم نے یہ اہتمام بھی کیا ہے کہ صحیحین (بخاری شریف اور مسلم شریف)کی احادیث کے علاوہ باقی احادیث کے درجہ (صحیح یا حسن )کا ذکر بھی کردیا جائے امید ہے کہ اس سے کتاب کی افادیت میں مزید اضافہ ہوگا ان شاءاﷲبعض احادیث کے آگے صحیح یا حسن کا درجہ نہیں لکھا گیا ‘یہ وہ احادیث ہیں جو صحت کے اعتبار سے قابل قبول ہیں لیکن حسن کے درجہ کو نہیں پہنچتیں ۔ صحت حدیث کے معاملہ میں شیخ محمد ناصر الدین البانی رحمہاﷲکی تحقیق سے استفادہ حاصل کیا گیا ہے تاہم اگر کہیں کوتاہی ہوگئی تو اس کی نشان دہی پر ہم ممنون احسان ہوں گے ۔ کتاب کی نظر ثانی محترم والد حافظ محمد ادریس کیلانی رحمہاﷲاور محترم حافظ صلاح الدین یوسف صاحب نے فرمائی ۔اﷲتعالیٰ دونوں حضرات کی سعی جمیلہ کو شرفِ قبولیت عطافرماکر دنیا اور آخرت میں اجر عظیم سے نوازے۔آمین کتاب التوحید کی تکمیل پر ہم اپنے رب کے حضور سجدہ شکر بجالاتے ہیں کہ اس کے فضل وکرم کے بغیر کوئی نیک کام سرانجام نہیں پاتا ‘اس کی توفیق اور عنایت کے بغیر کوئی نیک خواہش پوری نہیں ہوتی ‘اس کے سہارے اور مدد کے بغیر کوئی نیک ارادہ پایۂ تکمیل تک نہیں پہنچتا ‘پس اے نیک ارادوں اورخواہشوں کو پورا کرنے والے ‘اپنے رخ انور کے جلال وجمال کے واسطے سے ‘اپنی عظمت وکبریائی کے صدقے سے ‘اور اپنی لامحدود صفات کے وسیلے سے ہماری یہ حقیرجدوجہد اپنی بارگاہ صمدی میں قبول فرما۔ اے الٰہ العالمین !ہم تیرے نہایت عاجز حقیر گنہگار اور سیہ کار بندے ہیں تیرا دامن عفو وکرم زمین وآسمان کی وسعتوں سے بھی وسیع تر ہے ‘تو اس کتاب کو شرفِ قبولیت عطافرما اور اسے ہمارے والدین اہل وعیال اور خود ہمارے لئے رہتی دنیا تک بہترین صدقہ جاریہ بنا ہمارے گناہوں کی مغفرت اور بخشش کا ذریعہ بنا ‘ہمیں زندگی اور موت سے محفوظ رکھ ‘دائیں بائیں اور آگے پیچھے سے ہماری حفاظت فرما ‘دنیا وآخرت میں
Flag Counter