Maktaba Wahhabi

33 - 93
وَارْحَمْنِی وَأَلْحِقْنِیْ بِالرَّفِیْقِ ترجمہ:اےاﷲمجھے بخش دے مجھ پر رحم فرما اورمجھے رفیق اعلیٰ کے ساتھ ملادے )تین مرتبہ ادا فرمائے اور رفیق اعلیٰ کے حضور پہنچ گئے گویا آپ کی زندگی کے آخری الفاظ بھی کلمہ توحید پر مشتمل تھے۔ سیرت ِ طیبہ کے یہ تمام سلسلہ وار اہم واقعات اسلامی انقلاب کی غرض وغایت کا ٹھیک ٹھیک تعین کردیتے ہیں اور وہ یہ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا برپا کیا ہوا انقلاب بنیادی طور پر عقیدے کا انقلاب تھا جس کے نتیجے میں انسانی زندگی کے باقی تمام گوشوں معیشت ‘معاشرت ‘مذہب ‘سیاست ‘اخلاق وکردار میں ازخود انقلاب آتا چلاگیا ۔پس صحیح اسلامی انقلاب صرف وہی ہوگا جس کی بنیاد خالص عقیدہ توحید پر ہوگی جس انقلاب کی بنیاد عقیدہ توحید پر نہیں ہوگی وہ اصلاحی ‘معاشی‘صنعتی‘جمہوری یا سیاسی ہر طرح کا انقلاب ہو سکتا ہے اسلامی انقلاب ہرگز نہیں ہوسکتا۔ ٭٭٭ قارئین کرام!شرک سے متعلق بعض دیگر اہم مضامین بھی دیباچے میں شامل تھے لیکن طوالت کی وجہ سے الگ ضمیمہ کی شکل میں شامل اشاعت کئے جارہے ہیں ‘ان مضامین کے موضوعات درج ذیل ہیں۔ ۱۔شرک کے بارے میں بعض اہم مباحث ۔ ۲۔مشرکین کے دلائل اور ان کا تجزیہ۔ ۳۔اسباب شرک۔ ضمیمہ میں بعض مقامات پر اولیاء کرام سے منسوب کرامات تحریر کی گئی ہیں ان کے بارے میں ہم یہ وضاحت کرنا ضروری سمجھتے ہیں کہ مذکورہ کرامات چونکہ اولیاء کرام کی سیرت پر لکھی گئی کتب میں موجود ہیں لہٰذا ہم نے ان کا حسب موقع حوالہ دے دیا ہے تاہم ان کی صحت یا عدم صحت کی تمام تر ذمہ داری ان کتب کے مصّنفین پر ہے جنہوں نے یہ کرامات اپنی کتب میں لکھی ہیں ۔مذکورہ کرامات چونکہ خلاف سنت ہیں اس لئے ہماراحسن ظن یہی ہے کہ یہ کرامات اولیاء کرام سے غلط طور پر منسوب کی گئی ہیں ۔واﷲاعلم بالصواب موضوع کی ا ہمیت کے پیش نظر کتاب میں توحید سے متعلق تین ابواب (توحید ذات ‘توحید عبادت
Flag Counter