Maktaba Wahhabi

59 - 93
اسباب شرک یوں تو نہ معلوم ابلیس کن کن اور کیسے کیسے دیدہ ونادیدہ طریقوں سے شب وروز اس شجرہ خبیثہ ’’شرک‘‘کی آبیاری میں مصروف ہے ‘اور نہ معلوم جاہل عوام کے ساتھ ساتھ بظاہر کتنے نیک سیرت درویش ‘پاک طینت بزرگان دین ‘صاحب کشف وکرامت اولیاء عظام‘ترجمان شریعت علماء کرام ‘ملک وقوم کے سیاسی نجات دہندگان اور خادم اسلام حکمران بھی حضرت ابلیس کے قدم بقدم اس ’’کارخیر‘‘میں شرکت فرمارہے ہیں بقول حضرت عبداﷲبن مبارک رحمہاﷲ۔ فَھَلْ أَفْسَدَ الدِّ یْنَ اِلَّا الْمَلُوکَ وَأَحْبَارُ سُوْئٍ وَ رُھْبَانُھَا ترجمہ: ’’کیا دین بگاڑنے والوں میں بادشاہوں ‘علماء اور درویشوں کے علاوہ کوئی اور بھی ہے؟‘‘ اس لئے ایسے اسباب وعوامل کا ٹھیک ٹھیک شمار کرنا تو مشکل ہے تاہم جو اسباب شرک کی ترویج کا باعث بن رہے ہیں ان میں سے اہم ترین اسباب درج ذیل ہیں۔ (۱)جہالت ‘(۲)ہمارے صنم کدے‘(تعلیمی ادارے)(۳)دین خانقاہی (۴)فلسفہ وحدت الوجود ‘وحدت الشہوداور حلول (۵)برصغیر ہندوپاک کا قدیم ترین مذہب‘ہندومت ۔(۶)حکمران طبقہ ۱۔جہالت کتاب وسنت سے لاعلمی وہ سب سے بڑا سبب ہے جو شرک کے پھلنے پھولنے کاباعث بن رہا ہے ‘اسی جہالت کے نتیجے میں انسان آباء واجداد اور رسم ورواج کی اندھی تقلید کا اسیر ہوتا ہے اسی جہالت کے نتیجے میں انسان ضعفِ عقیدہ کا شکار ہوتا ہے اسی جہالت کے نتیجے میں انسان بزرگان دین اور اولیاء کرام سے عقیدت میں غلو کا طرز عمل اختیار کرتا ہے درج ذیل واقعات اسی جہالت کے چند کرشمے ہیں ۔ ۱۔دھنی رام روڈ لاہور میں تجاوزات پر جوتیر چل رہا ہے ان کی زد سے بچنے کے لئے میو ہسپتال کے نزدیک ایک میڈیکل اسٹور کے منچلے مالک نے اپنے اسٹور کے بیت الخلاء پر رات کے اندھیرے میں ’’شاہ عزیزاﷲ‘‘کے نام سے ایک فرضی مزار بناڈالا اس مزار پر دن بھر سینکڑوں افراد جمع ہوئے جو مزار کا دیدار کرتے اور دعائیں
Flag Counter