Maktaba Wahhabi

89 - 93
لوگ ‘مسلمان پیروں فقیروں کے مرید کیوں بن گئے اور مسلمان ہندوسادھو اور جوگیو کے گیان دھیان میں کیوں حصہ لینے لگے [1]اس اختلاط کا نتیجہ یہ ہے کہ ہندو پاک کے مسلمانوں کی اکثریت جس اسلام پر آج عمل پیرا ہے اس پر کتاب وسنت کی بجائے ہندو مذہب کے نقوش کہیں زیادہ گہرے اور نمایاں ہیں۔ ۶۔حکمران طبقہ برصغیر پاک وہند میں شرک وبدعت کے اسباب تلاش کرتے ہوئے یہ بات کہی جاتی ہے کہ چونکہ یہاں اسلام پہلی صدی ہجری کے آخر میں اس وقت پہنچا جب محمد بن قاسم رحمہاﷲ نے ۹۳ھ میں سندھ فتح کیا اس وقت محمد بن قاسم رحمہاﷲاور اس کی افواج کے جلد واپس چلے جانے کی وجہ سے اولاً اسلام خالص کتاب وسنت کی شکل میں پہنچا ہی نہیں ثانیاً اسلام کی یہ دعوت بڑے محدود پیمانے پر تھی یہی وجہ ہے کہ برصغیر کے مسلمانواں کی اکثریت کے افکار واعمال میں مشرکانہ اور ہندوانہ رسم ورواج بڑے واضح اور نمایاں ہیں۔ تاریخی اعتبار سے یہ بات درست ثابت نہیں ہوتی امر واقعہ یہ ہے کہ سرزمین برصغیر عہد فاروقی (۱۵ھ)سے ہی صحابہ کرام رضواناﷲ علیہم اجمعین کے ورود مسعود سے بہرہور ہونی شروع ہوگئی تھی عہدِ فاروقی اور عہد عثمانی میں اسلامی ریاست کے زیر نگیں آنے والے ممالک میں شام ‘مصر ‘عراق‘یمن ‘ترکستان‘سمرقند‘بخارا‘ترکی‘افریقہ اور ہندوستان میں مالا بار ‘جزائر سراندیپ ‘مالدیپ ‘گجرات اور سندھ کے
Flag Counter