Maktaba Wahhabi

4 - 93
اور مشکلات کون دور کرتا تھا جب امام بری رحمہ اللہ نہیں تھے تو کھوٹی قسمتیں کون کھری کرتا تھا ‘ جب سلطان باہو رحمہ اللہ نہیں تھے تو اولاد کون دیتا تھا؟ ٭٭٭ ٭ اے دنیا کے لوگو ! میری بات ذرا غور سے سنو ! اﷲتعالیٰ کی نازل کردہ تعلیمات میں تضاد کبھی نہیں ہوسکتا ‘لیکن تمہارے عقائد و افکار میں موجود تضاد اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ عقائد وافکاراﷲتعالیٰ کی طرف سے نازل کردہ نہیں ہیں‘ تو پھر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔! اے دنیا کے لوگو! آؤ ایک ایسے کلمہ کی طرف ٭----جس کی تعلیمات میں کوئی تضاد نہیں ۔ ٭----جو بنی نوع انسان کی رُوح کو آسودگی اور جسم کی آزادی بخشتا ہے ۔ ٭----جو بنی نوع انسان کو احترام ‘عزّت اور عظمت عطا کرتا ہے ۔ ٭----جو بنی نوع انسان کو امن وسلامتی ‘عَدل وانصاف ‘مساوات وحریت ‘اخوت ومحبت جیسی اعلیٰ اقدار کی ضمانت دیتا ہے ۔ ٭----جو بنی نوع انسان کو جہنم کی آگ سے نجات دلاتا ہے ۔ وہ ایک کلمہ ہے لَااِلٰہَ اِلاَّاللّٰه اﷲکے سوا کوئی الٰہ نہیں !
Flag Counter