Maktaba Wahhabi

86 - 93
تصوف کے مظاہر قرار دیتے ہیں۔(مقدمہ ارتھ شاستر :۱۳۰) ہندو مت اور بدھ مت میں جنترمنتر اور جادو کے ذریعہ عباد ت کا طریقہ بھی رائج ہے عبادت کا یہ طریقہ اختیار کرنے والوں کو ’’تانترک‘‘فرقہ کہتے ہیں یہ لوگ جادوئی منتر جیسے آدم منی ’’پدمنی او ‘‘یوگا کے انداز میں گیان دھیان کو نجات کا ذریعہ سمجھتے ہیں قدیم ویدک لٹریچر بتاتا ہے کہ سادھو اور ان کے بعض طبقات جادو اور سفلی عملیات میں مہارت حاصل کرنے کے عمل دہرایا کرتے تھے اس فرقہ میں تیز بے ہوش کرنے والی شرابوں کا پینا ‘گوشت اورمچھلی کھانا ‘جنسی افعال کا بڑھ چڑھ کر کرنا ‘غلاظتوں کو غذا بنانا مذہبی رسموں کے نام پر قتل کرنا جیسی قبیح اور مکروہ حرکات بھی عبادت سمجھی جاتی ہیں۔(مقدمہ ارتھ شاستر :۱۱۷) (ب) ہندو بزرگوں کے مافوق الفطرت اختیارات جس طرح مسلمانوں کے غوث ‘قطب‘نجیب‘ابدال‘ولی‘فقیر‘اوردرویش وغیرہ مختلف مراتب اور مناصب کے بزرگ سمجھے جاتے ہیں ‘جنہیں مافوق الفطر قوت اور اختیارات حاصل ہوتے ہیں اسی طرح ہندوؤں میں رشی ‘منی ‘مہاتما‘اوتار ‘سادھو‘سنت ‘سنیاسی‘یوگی‘شاستری‘اور چتھر ویدی وغیرہ مختلف مراتب اورمناصب کے بزرگ سمجھے جاتے ہیں جنہیں مافوق الفطرت قوت اور اختیارات حاصل ہوتے ہیں ہندوؤں کی مقدس کتابوں کے مطابق یہ بزرگ ماضی حال اور مستقبل کودیکھ سکتے ہیں‘جنت میں دوڑتے ہوئے جاسکتے ہیں ‘دیوتاؤں کے دربار میں ان کا بڑے اعزاز سے استقبال کیاجاتا ہے ‘یہ اتنی زبردست جادوئی طاقت کے مالک ہوتے ہیں کہ اگر چاہیں تو پہاڑوں کو اٹھا کر سمندرمیں پھینک دیں یہ ایک نگاہ سے اپنے دشمنوں کو جلاکر خاکستر کرسکتے ہیں ‘تمام فصلوں کو برباد کرسکتے ہیں ‘اگر یہ خوش ہوجائیں تو پورے شہر کو تباہی سے بچا لیتے ہیں دولت میں زبردست اضافہ کرسکتے ہیں قحط سالی سے بچا سکتے ہیں ‘دشمنوں کے حملے روک سکتے ہیں۔(مقدمہ ارتھ شاستر :۹۹-۱۰۰)منی وہ مقدس انسان ہیں جو کوئی کپڑا نہیں پہنتے ‘ہوا کو بطورلباس استعمال کرتے ہیں ‘جن کی غذا ان کی خاموشی ہے ‘وہ ہوا میں اڑ سکتے ہیں اور پرندوں سے اوپر جاسکتے ہیں یہ منی تمام انسانوں کے اندر پوشیدہ خیالوں کو جانتے ہیں کیونکہ انہوں نے وہ شراب پی ہوئی ہے جو عام انسانوں کے لئے زہر ہے ۔(بحوالہ
Flag Counter