Maktaba Wahhabi

24 - 93
بنی نوع انسان پراﷲتعالیٰ کا سب سے بڑا احسان اور نعمت غیر مترقبہ ہے جس سے فیض یاب ہونے والے لوگ ہی دنیا اور آخرت میں کامیاب وکامران ہیں اور محروم رہنے والے ناکام اور نامراد۔ عقیدۂ شرک بنی نوعِ انسان کے لئے سب سے بڑی لعنت عقیدہ توحیداﷲتعالیٰ کی طرف دیا گیا عقیدہ ہے جسےاﷲتعالیٰ نے اپنے انبیاء اور رسل کے ذریعے لوگوں تک پہنچایا ہے اس عقیدہ کی تعلیمات روزِ اوّل سے ایک ہی ہیں ان میں کبھی کوئی تغیر اور تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ عقیدہ شرک شیطان کا وضع کیا ہوا عقیدہ ہے جسے وہ مختلف زمانوں ‘مختلف علاقوں اورمختلف اقوام کے لئے الگ الگ فلسفوں کے ساتھ وضع کرکے اپنے چیلے چانٹوںں کے ذریعے لوگوں تک پہنچاتا رہتا ہے ‘کہیں یہ بت پرستی کی شکل میں متعارف ہوتا ہے تو کہیں قبر پرستی کی شکل میں ‘کہیں نفس پرستی کی شکل میں متعارف ہوتا ہے تو کہیں طاغوت پرستی کی شکل میں ‘کہیں پیر پرستی کی شکل میں متعارف ہوتا ہے تو کہیں ائمہ پرستی کی شکل میں ‘کہیں قوم پرستی کی شکل میں موجود ہے تو کہیں وطن اور رنگ ونسل پرستی کی شکل میں ‘یہ ساری چیزیں دراصل ایک ہی شجرہ خبیثہ کی مختلف شاخیں اور برگ وبار ہیں جن کی بنیاد شیطانی افکار وعقائد پر ہے ‘شیطان اپنے ان ہی افکار وعقائد کو پھیلانے کے لئے کبھی ہندوازم کا ‘کبھی یہودیت کا لبادہ اوڑھتا ہے کبھی عیسائیت کا ‘کہیں سرمایہ داری کے پردہ میں گمراہی اور ضلالت پھیلاتا ہے ‘کہیں کمیونزم کے پردہ میں ‘کہیں سوشلزم کا پرچارک بن کر یہ خدمت سرانجام دیتا ہے ‘کہیں اسلامی سوشلزم کا مبلغ بن کر ‘کہیں جمہوریت کا علم بردار بن کر اور کہیں اسلامی جمہوریت [1]کا خادم بن کر ‘کہیں تصوف (۲)کے کے نام پر اور کہیں تشیع کے نام پر‘دراصل یہ سب مکروفریب
Flag Counter